بچوں کے مسائل

والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ برا برتاؤ کرنا

فتوی نمبر :
91753
| تاریخ :
2026-02-05
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ برا برتاؤ کرنا

میرے والدین اور میرے بہن بھائی مجھ سے اچھا برتاؤ نہیں کرتے ،میری بیوی بچوں کو پسند نہیں کرتے ،صرف اللہ اللہ کرتے ہیں ، اللہ اور اس کے رسول ؐ کی کسی بات کو نہیں مانتے ،دل میں بغض اور کینہ رکھتے ہیں ،غیبت کرتے ہیں ، میرے ساتھ میرے بیوی بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں ، میں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا ،میں اور میری بیوی اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں، میری ماں بددعائیں دیتی ہے ،آپ بتائیں کیا اولاد کےکوئی حقوق نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

والدین کا اولاد پر ظلم کرنا، بدعائیں دینا، بغض رکھنا اور اذیت پہنچانا شرعاًناجائز اور حرام ہے، شریعت مطہرہ نے والدین کو بھی اولاد کے ساتھ نارواسلوک رکھنے سے منع فرمایاہے، چنانچہ صورت مسئولہ میں سائل کے والدین اور بہن بھائیوں کا اس کے گھر والوں کے ساتھ مذکور رویہ قطعاًمناسب نہیں، انہیں اپنے اس فعل پر نظر ثانی کرتے ہوئے سائل اور اس کے گھر والوں کے ساتھ صلہ رحمی کا طرزعمل اختیار کرنے کا اہتمام چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاص:تحت قول اللہ تعالیٰ (وقضى ربك ألا تعبدوا)قال الله تعالى وقضى ربك ألا تعبدوا إلا إياه وبالوالدين إحسانا وقضى ربك معناه أمر ربك وأمر بالوالدين إحسانا وقيل معناه وأوصى بالوالدين إحسانا والمعنى واحد لأن الوصية أمر وقد أوصى الله تعالى ببر الوالدين والإحسان إليهما (الی قولہ)۔وروي عن النبي صلى الله عليه وسلم أن من الكبائر عقوق الوالدين الخ(سورۃ الا سراء،ایت:23،ج:5، ص:19 ، ناشر: بیروت )
وفی صحیح مسلم: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛أَنَّ رَجُلًا قال: يا رسول الله! ‌إن ‌لي ‌قرابة. أصلهم ويقطعوني. وأحسن إليهم ويسيئون إلي. وأحلم عنهم ويجهلون علي. فقال "لئن كنت كما قلت، فكأنما تسفهم المل. ولا يزال معك من الله ظهير عليهم، ما دمت على ذلك"(باب صلۃ الرحم،ج:4، ص:1982،رقم:2558، ناشر:بیروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91753کی تصدیق کریں
0     135
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • شوہر کے مطالبہ کے باوجود بیوی کا موانع حمل ادویات استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ برا برتاؤ کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ڈی این اے سے نسب کی نفی کیوں نہیں ہوسکتی؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات