زکاۃ کے پیسوں سے ایسے مستحق زکاۃ آدمی کی رہائش کیلئے زمین خریدنا جس کے پاس رہائش کیلئے ذاتی جگہ نہ ہو ،کرسکتے ہیں؟
صورت مسئولہ میں مذکور شخص اگرواقعی مستحق زکاۃ ہو، تو اسے زکا ۃ کے پیسوں سے زمین خرید کر دی جاسکتی ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ۔
کما فی الدر: باب المصرف أي مصرف الزكاة والعشر، وأما خمس المعدن فمصرفه كالغنائم (هو فقير، وهو من له أدنى شيء) أي دون نصاب أو قدر نصاب غير نام مستغرق في الحاجة(کتاب الزکاۃ،باب المصرف،ج:2،ص:339،ط:سعید)