اسلام ان لوگوں کے بارے میں کیا کہتا ہے جو دنیا میں اخلاقی اور درست طریقے سے رہتے ہیں، لیکن اسلام قبول نہیں کرتے؟ عیسائیوں کا کہنا ہے کہ جو عیسائی نہیں ہے وہ جہنم میں جائے گا، یہ بہت سخت نظریہ ہے ، میرے خیال میں اللہ اتنا سخت نہیں ہے، اس کا کوئی تعلق کسی طرح سات آسمانوں سے بنتا ہے؟
اور قرآن اسلامی موسیقی سننے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
شریعت اسلام کے نزول کے بعد پہلے کی تمام شریعتیں اور دین منسوخ کردئیے گئے ہیں،اور اب قیامت تک کے لئے راہ نجات فقط اسلام قبول کرنا اور اسکے مطابق عمل کرنا ہے، چنانچہ قرآن کریم کی واضح اور صریح آیات میں یہود و نصاریٰ کے مذکور قسم کے دعؤوں کا بطلان بیان کیا گیا ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالٰی ہے:
وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ (85)سورۃ آل عمران)۔
ترجمہ: اور جو کوئی چاہے سوا دین اسلا م کےاور کوئی دین، سو اس سے ہرگز قبول نہ ہوگا، اور وہ آخرت میں خراب ہے۔ (ترجمہ حضرت شیخ الہندؒ)
قال اللہ تعالٰی: وَقَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَصَارَى تِلْكَ أَمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ (111)سورۃ البقرۃ )۔
ترجمہ: اور کہتے ہیں کہ ہر گز نہ جاویں گےجنت میں مگر جو ہونگے یہودی یا نصرانی، یہ آرزویں باندھ لی ہیں انہوں نے، کہہ دے لے آؤ سند اپنی اگر تم سچے ہو۔ (ترجمہ حضرت شیخ الہندؒ)
اس کے بعد واضح ہوکہ سوال میں مذکور جملے " اس کا کوئی تعلق کسی طرح سات آسمانوں سے بنتا ہے"اور اسلامی موسیقی سے سائل کی مراد معلوم نہیں ہوسکی، ان دونوں امور کی وضاحت کرکے مکرر ای میل کیجائے۔ واللہ اعلم بالصواب
جو غیر مسلم دنیا میں اچھی اور خوش اخلاقی کی زندگی گزارتے ہیں کیا وہ جنت میں جائیں گے؟
یونیکوڈ احوال قیامت 0