جہیز

ؑعلیحدگی کے بعد لڑکی کو والد کی طرف سے ملنےوالا جہیز کس کی ملکیت شمار ہوگا؟

فتوی نمبر :
84949
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / جہیز

ؑعلیحدگی کے بعد لڑکی کو والد کی طرف سے ملنےوالا جہیز کس کی ملکیت شمار ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بہن کی شادی ہوئی چند ہی مہینوں میں سسرالیوں کی جانب سے ظلم و ستم کی داستان شروع ہوئی، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کے باوجود حل نہ ہوا، اور بات علیحد گی تک پہنچی، طلاق کے بعد ہم نے جہیز کے سامان کا مطالبہ کیا، لڑکے والے مستقل ٹال مٹول کرتے رہے، ہم خود ان کے گھر گئے اور سامان کا مطالبہ کیا تو خاندان کے ایک شخص کا حوالہ دیا کہ سامان ان کے پاس امانت ہے ، اور سامان ہمیں موصول نہیں ہوا، اس درمیان ڈھائی سال کا عرصہ گزر گیا پھر ہم نے مطالبہ کیا کہ ہمارے سامان کی قیمت ہمیں دی جائے، کیونکہ مذکور سامان توڑ پھوڑ کا شکار ہو گیا ہے، تو فوراً خود سامان لا کر ہمارے گھر کے سامنے پھینک کر چلے گئے، وہی سامان ہم نے ان کو واپس کرایا کہ کچھ سامان خراب ہے اور کچھ غائب ہے۔ اب چھ (6) سال کے عرصہ کے بعد ہم سے اپنے سامان لینے کہ کہہ رہے ہیں، شرعی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آیا ہم اس سامان کی قیمت لینے کے حق دار ہیں یا نہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بہن کو والد کی طرف سے جو جہیز کا سامان ملا ہے، شرعاً وہ لڑکی کی ملکیت ہے، لہذا علیحدگی کے بعد اس کا لڑکی کو حوالہ کرنا شرعاً لازم تھا، سسرالیوں کا بلا وجہ اس کو روکنا اور سپردگی میں ٹال مٹول سے کام لینا جائز نہیں، جس کی وجہ سے وہ گنہگار ہو رہے ہیں، ان پر لازم ہے کہ فوراً اس کو اس کا سامان واپس کردے اور اب تک سامان روکنے میں جو خرابی ہوئی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے ، لڑکی اس کے بقدر قیمت کا مطالبہ کا حق بھی رکھتی ہے، اور اگر کوئی چیز گم یا ضائع ہو گئی ہو تو وہ اس کی پوری قیمت لینے کی بھی مجاز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (جهز ابنته بجهاز وسلمها ذلك ليس له الاسترداد منها اھ (3/ 155)۔
و في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: جـ ـ أن يكون النقص بسبب فوات معنى مرغوب فيه في العين، مثل الشيخوخة بعد الشباب، والهرب، ونسيان الحرفة، فيجب ضمان النقص في كل الأحوال. (6/ 4811)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد دین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84949کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دئیے گئے جہیز اور سونے کا حکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • جہیز کا سامان اگر بیوی شوہر کو دیدے تو بعد میں اسے مطالبے کا حق حاصل ہوگا ؟

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • لڑکی کوشادی پردی جانے والی ’’بری‘‘ کاحکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • بیٹی کی فوتگی پر والدین کا جہیز واپس مانگنا

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • طلاق کی صورت میں سامان جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • شادی کےموقع پر بیوی کو دیئے ہوئے زیورات واپس لئے جا سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • طلاق کے بعد جہیز کے سامان کے متعلق تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   جہیز 0
  • ؑعلیحدگی کے بعد لڑکی کو والد کی طرف سے ملنےوالا جہیز کس کی ملکیت شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہیز 0
  • جہیز کا سامان لڑکے والوں نے خرید کر دیا ہو تو اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   جہیز 1
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو ملنے والا سونا کس کی ملکیت کہلائے گا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہیز 0
Related Topics متعلقه موضوعات