مہر

شوہر نے اگر زندگی میں مہر ادا نہ کیا تو کیا بیوہ مرحوم کے ورثاء سے حق مہر کا مطالبہ کر سکتی ہے؟

فتوی نمبر :
83223
| تاریخ :
2025-06-01
معاملات / احکام نکاح / مہر

شوہر نے اگر زندگی میں مہر ادا نہ کیا تو کیا بیوہ مرحوم کے ورثاء سے حق مہر کا مطالبہ کر سکتی ہے؟

کیا فرماتےہیں مفتیانِ کرام مندرج ذیل مسئلہ میں کہ ۔۔۔ولد ۔۔۔ نے اپنی زندگی میں اپنی بیوی کا مہر ادا نہیں کیا تھا، اب اس کی وفات کے بعد اس کی بیوہ کا مرحوم کے دیگر ورثاء سے مہر کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز ہے؟ اور اگر مرحوم کی بیوہ مہر معاف نہ کرے کیا ورثاء پر مہر کی ادائیگی لازم ہوگی؟
اور کیا۔۔۔۔(مرحوم) کا ترکہ میں اس کی بیوہ حقدار ہوگی؟ اور مرحوم ۔۔۔ کی بیوہ کے نام پر پینشن کی جو رقم آتی ہے کیا وہ رقم فقط بیوہ ہی کی ملکیت تصور کی جائیگی یا تمام ورثاء میں تقسیم کیا جائیگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم۔۔نے واقعۃً اپنی بیوہ کا حقِ مہر ادا نہ کیا ہو تووہ مرحوم کے ذمہ قرض ہے لہذا مرحوم کی بیوہ کا اپنے حق مہر کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے، اور مرحوم کے دیگر ورثاء پر لازم ہے کہ وہ مرحوم کا ترکہ تقسیم کر نے سے قبل اس کی بیوہ کا حقِ مہر ادا کریں، جبکہ ۔۔۔مرحوم کے ترکہ میں دیگر ورثاء کی طرح اس کی بیوہ کا بھی حصۂ شرعیہ ( مرحوم کی اولاد نہ ہونے کی صورت میں کل مال کا چوتھا حصہ یعنی ٪25 اور اولاد کی موجودگی میں اٹھواں یعنی 12.5%بنتا ہے) کی حقدار ہے، لہذا ورثاء کا حقِ مہر کے مطالبے یا پینشن کی وصولی کی وجہ سے انہیں اس کےحصۂ میراث سے محروم کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، اس لئےاجتناب لازم ہے۔
اور جہاں تک پینشن کا تعلق ہے تو یہ حکومت کی طرف سے عطیہ ہوتا ہے اس لیے حکومت کے قانون کے مطابق پینشن کی رقم جس کو بھی ملے وہی اسی کا مالک کہلاتا ہے، لہذا اگر پینشن کی رقم بیوہ کے نام پر آتی ہو تو یہ رقم فقط بیوہ ہی کی ملکیت تصور کی جائیگی اس میں وراثت کے احکام جاری نہ ہونگے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : والمھر یتأکد بأحد معان ثلاثۃ الدخول والخلوۃ الصحیحۃ وموت أحد الزوجین سواء کان مسمی أو مھر المثل حتی لا یسقط منہ شیئ بعد ذالک إلا بالإبراء من صاحب الحق کذا فی بدائع، وإن تزوجھا ولم یسم لھا مھراً أو تزوجھا علی أن لا مھر لھا فلھا مھر مثلھا إن دخل بھا أومات عنھا الخ ( باب المھر ، ج 1 ، ص 303 ، ط : ماجدیۃ)۔
وفیھا ایضاً : ویستحق الإرث باحدی خصال ثلاث بالنسب وھو القرابۃ والسبب وھو الزوجیۃ الخ ( کتاب الفرائض ، ج 6 ، ص 447 ، ط : ماجدیۃ)۔
وفی الأشباہ والنظائر : العطاء لا یورث عنہ الخ ( کتاب الفرائض ، ج 2 ، ص 495 ، ط : ادارۃ القرآن والعلوم الإسلامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83223کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات