زکوۃ و نصاب زکوۃ

بہن کو زکوۃ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
83120
| تاریخ :
2025-05-29
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

بہن کو زکوۃ دینے کا حکم

السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ میں یتیم مسکین لڑکی ہوں، اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتی ہوں گھر میں کھانے کی تنگی نہیں ہے لیکن کھانے کے علاوہ باقی کوئی ذاتی اخراجات نہیں ملتے میری شادی شدہ بہن نے زکوۃ نکالی ہے کیا وہ میں اپنی ذات پہ لگا سکتی ہوں اپنی ضرورت کی چیزیں لے سکتی ہوں ؟ رہنمائی کیجئےگا۔۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگرکوئی بہن یابھائی مستحقِ زکاۃ ہوتو صاحبِ حیثیت بہن ،بھائی کا ان کو زکاۃ دینا ناصرف جائز ، بلکہ دوہرے اجرو ثواب کا باعث ہے ؛ اس لیے کہ اس میں مستحق شخص کوزکوۃ دینے کے ساتھ صلہ رحمی بھی پائی جاتی ہے۔
لہذاصورت مسئولہ میں اگرسائلہ کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے بقدر مال تجارت یانقدی کیش وغیرہ موجود نہ ہو اور نہ ہی اس قدر ضرورت سے زائد سامان ہو کہ جس کی مالیت نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت) کے برابر بنتی ہے،اوروہ سید ، ہاشمی بھی نہ ہوتو اس کے لیےاپنی شادی شدہ بہن سے زکاۃ لینا جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

«بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع : ويجوز ‌دفع ‌الزكاة ‌إلى ‌من ‌سوى ‌الوالدين والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم؛ لانقطاع منافع الأملاك بينهم ولهذا تقبل شهادة البعض على البعض والله أعلم(2/ 50)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83120کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات