مہر

نکاح کے بعد خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

فتوی نمبر :
82764
| تاریخ :
2025-05-15
معاملات / احکام نکاح / مہر

نکاح کے بعد خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

نکاح کے بعد آپس میں بات خراب ہونے کی صورت میں ہم دونوں میاں بیوی ایک ساتھ بیٹھے ضرور ہیں اور جب بھی بیٹھے ہیں تو گھر ،کھڑکی اور دروازے کھلے رہتے تھے، اور باہر کھانے پینےبھی گئے ہیں، مگر ہمارا آپس میں میاں بیوی والے کوئی تعلقات قائم نہیں ہوئے، تو ایسی صورت میں حقِ مہركی رقم ادا کرنا ہوگا یا پھر اس میں کوئی کمی بیشى ہو سکتی ہے؟
نوٹ: نکاح نامہ میں مہر کے علاوہ جو ہے اضافی چیزیں لکھی ہوئی ہیں، وہ بھی لازم ہے کہ نہیں؟




الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل اور اس کی بیوی کے درمیان نکاح کے بعد خلوتِ صحیحہ نہ ہوئی ہو اور اس سے ایسی تنہائی میں ملاقات کا موقع میسر نہ آیا ہو جس میں ہمبستری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، اور اس سے قبل سائل اپنی بیوی کو طلاق دے دے، تو ایسی صورت میں سائل کے ذمہ عقدِ نکاح کے وقت طے شدہ حقِ مہر میں سے آدھے مہر کی ادائیگی لازم ہوگی، جبکہ دیگر شرائط کے تحت ذکر کردہ ماہانہ رقم مبلغ دس ہزار روپہ سائل پر حسبِ معاہدہ اس کی ادائیگی بھی لازم ہوگی، البتہ زمین کی حوالگی چونکہ رخصتی پر موقوف تھی، اس لیے رخصتی نہ ہونے کی صورت میں اس زمین کا حوالہ کرنا سائل کے ذمہ لازم نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: (وإن طلقتموهن من قبل أن تمسوهن وقد فرضتم لهن فريضة فنصف ما فرضتم)الخ۔ (البقرہ:237)-

وفي الهداية: وإن طلقها قبل الدخول بها والخلوة فلها نصف المسمى" لقوله تعالى: {وإن طلقتموهن من قبل أن تمسوهن} [البقرة: 237] الآية، والأقيسة متعارضة ففيه تفويت الزوج الملك على نفسه باختياره وفيه عود المعقود عليه إليها سالما فكان المرجع فيه النص وشرط أن يكون قبل الخلوة لأنها كالدخول عندنا على ما نبينه إن شاء الله تعالى، اه(باب المهر، ج: ١، ص: ١٩٩، مط: دار احياء التراث العلمي)

و فی الفتاوى الهندية: والخلوةالصحیحة أن يجتمعا في مكان ليس هناك مانع يمنعه من الوطء حسا أوشرعا اوطبعا، كذا فی فتاوى قاضي خان الخ۔ (ج: 1، ص: 403، ط: المطبعۃ الکبری الامیریہ)-
و فی الدر المختار: يجوز للزوج أن يشترط على نفسه نفقة مخصوصة في عقد النكاح، وهذا الشرط ملزم له ويجب الوفاء به، سواء كانت النفقة أقل أو أكثر من النفقة الشرعية.الخ۔ (ج: 2، ص: 310، ط: دار الكتب العلمية)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82764کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات