جمعہ

متعدد مساجد میں جمعہ کی اذان ہونے کی صورت میں کس اذان کا اعتبار ہے؟

فتوی نمبر :
82583
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / جمعہ

متعدد مساجد میں جمعہ کی اذان ہونے کی صورت میں کس اذان کا اعتبار ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مارکیٹ میں ہماری دکان ہے، جمعہ کے دن جب اذانیں شروع ہو جاتی ہیں ہم دکان میں ہوتے ہیں ۔ اب ہمارے قریب قریب تین مساجد ہیں اور تقریباً دکان سے برابر فاصلہ پر ہے۔ ایک مسجد میں اذان نماز سے تقریبا ایک گھنٹہ پہلے دی جاتی ہے. دوسرے مسجد میں تقریبا ۴۵ منٹ قبل اور تیسرے مسجد میں تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے اذان دی جاتی ہے۔ اب ہم دکان کس اذان کے اعتبار سے بند کر دیں؟ اور دورانِ اذان جو کسٹمر پہلے سے بیٹھے ہوتے ہیں ان کو سودا وغیرہ فروخت کر سکتے ہیں کہ نہیں ؟ اور اذان کے بعد جو چیزیں ہم فروخت کرتے ہیں تو کیا وہ رقم ہمارے لئے حرام ہے؟ تو کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور امور میں اپنے محلہ یا جس مسجد میں نماز جمعہ بجا لاتے ہوں کی اذان معتبر ہے، اس لئے اس میں اذان ہونے کے بعد خرید و فروخت کا معاملہ روک دینا چاہئے اس کے بعد معاملات جاری رکھنا مکروہ ہے اور اس سے حاصل ہو نیوالی آمدنی کا بھی یہی حکم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (وكره) تحريما منع الصحة (البيع عند الأذان الأول) اھ(5/101)۔
وفی الدر: ووجب السعی الیھا وترک البیع بالاذان الاول الخ
وفی الشامیۃ: حاصلہ ان السعی نفسہ فرض والواجب کونہ فی وقت الاذان الاول
وفیہ ایضا: والاصح انہ الاول باعتبار الوقت وھو الذی یکون علی المنارۃ بعد الزوال اھ(1/161)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82583کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات