محترم جناب مفتی صاحب !دینِ اسلام میں سیاست کی حدود کیا ہیں ؟ کیا ملک کی موجودہ سیاست درست سمت پر ہے ؟
سیاست کا لغوی معنی اصلاح و تدبیر کے ہے اور شریعت کی نظر میں ہر وہ تدبیر جو اپنی ذات، گھر، یا ملک کی اصلاح کے لئے اختیار کی جائے وہ سیاست کے زمرے میں آتی ہے ۔ اور شریعت میں اس کی کوئی خاص صورت متعین نہیں، ہاں شریعت کے دائرے میں رہ کر یا صحیح تدابیر اختیار کی جائیں تو یہ بہت بڑی نیکی اور حسبِ استطاعت ہر شخص پر لازم ہے۔ اور یہ دین کا اہم ترین شعبہ ہے جس کے ذریعہ دین کی تنفیذ ممکن ہو سکتی ہے۔ البتہ مروّجہ سیاست میں عموماً ایسی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں جو شریعت سے متصادم ہوتی ہیں اس لئے ایسی سیاست سے کا شریعتِ مطہّرہ سے کوئی واسطہ نہیں۔