(+92) 0317 1118263

زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوٰۃ کی رقم سے عمارت خریدنے اور تعمیراتی کام کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
71205
| تاریخ :
0000-00-00

زکوٰۃ کی رقم سے عمارت خریدنے اور تعمیراتی کام کرنے کا حکم

مصارفِ زکوٰۃ سے متعلق مندرجہ ذیل مسائل کی بابت ہماری رہنمائی فرمائیں: (۱) کیا زکوٰہ کی رقم سے کوئی عمارت، زمین جو کہ کسی خیراتی، رفاہی دینی مدرسہ یا فلاحی مقصد کیلئے ہو خریدی جاسکتی ہے؟
(۲) کیا پہلے سے تعمیر شدہ عمارت، فلاحی مرکز، دینی مدرسہ جہاں یتیم، ناداراور اقامتی طلبہ رہائش پذیر ہوں کے تعمیری کاموں پرزکوٰۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟ جواب سے مطلع فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآن و سنت کی نصوص اور علماء امت کی تصریحات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی کےصحیح ہونے کیلئے مستحق زکوٰۃ کو مالک بنانا شرط اور ضروری ہے، جو کہ مذکور دونوں صورتوں میں مفقود ہے، لہٰذا زکوٰۃ کی رقم سے کسی رفاہی، فلاحی، یا دینی ادارہ کیلئے زمین اور عمارت خریدنا، یا زکوٰۃ کی رقم، ان اداروں کے تعمیری کاموں میں خرچ کرنا درست نہیں، اور ایسا کرنے سے زکوٰۃ بھی ادا نہ ہوگی، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفقہ الإسلامی: شروط صحة اداء الزکاة ... التملیک یشترط التملیک فلا یکفی فیہا الإباحة او الإطعام إلا بطریق التملیک. اھـ
وایضًا فیہ: الباب الرابع: الزکاة وانواعھا الفصل الأقل البحث السادس، مصارف الزکاة( ج۲، ص۸۷۵، ط: حقانیہ پشاور.)
اتفق جماھیر فقہاء المذاہب، علی أنہ لا یجوز صرف الزکاة إلی غیر من ذکر اللہ تعالٰی، من بناء المساجد والجسور والقناطر والسقایات .... ونحو ذالک من التراب التی لم یذکرھا قال ﴿إنما الصدقات للفقراء﴾ وکلمة انما للحصروا الإثبات، تثبت المذکور، وتنفی ما عداہ، فلا یجوز صرف الزکاة إلٰی ھٰذہ الوجوہ، لانہ لم یوجد التملیک أصلًا اھـ وھٰکذا فی الدر وشرحہ. (ج۲، ص۳۴۴، باب المصرف، ط: سعید وھٰکذا فی الھندیة: ج۱، ص۱۸۸، کتاب الزکاة / الباب السابع) واللہ سبحانہ وتعالٰی اعمل لما ھو أجزم واحکم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان عبد الحمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71205کی تصدیق کریں
0     40
متعلقه فتاوی
( view all )
زکوۃ میں مدرسہ کو فریج دینا 45037 553 ذاتی مکان بنانے کے لئے خریدے گئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم 30917 722 نصاب زکوۃ میں چاندی کے بجائے سونے کو معیاربنایاجاسکتاہے؟ 34685 643 زکوۃ کی ادائیگی میں سونے کی قیمت خرید یا قیمت فروخت کا اعتبار 40490 752 پانچ چھ تولہ سونے ملکیت پر زکوۃ کا حکم 44875 440 آن لائن زکوۃبھیجنے سےزکوۃ اداہوجائے گی؟ 39458 426 قرض اور کاروبار میں پھنسی ہوئی رقم کو زکوۃ شمار کرنا 32692 1994 قسطوں پر خریدی گئی گاڑی پر زکوٰۃ کا حکم 60456 1191 ترکہ کی تقسیم سے قبل زکوۃ کا حکم 49436 334 مکان کی تعمیر کیلئے رکھے ہوئے پیسوں پر زکوۃ ہوگی؟ 58119 601 اموال زکویہ کا کسی کے قبضہ میں ہونے پر زکوٰۃ کا حکم 45068 362 اسٹیٹ بینک کے بیان کردہ نصاب کے مطابق زکوۃ دینا 45069 290 بیوی کے سونے کی زکوۃ ادا کرنا شوہر کے ذمہ نہیں ہے 34837 523 زکوۃ کی ادائیگی میں سونے کی کونسی قیمت معتبر ہوگی؟ 45043 504 زکوۃ کی ادائیگی میں قیمت فروخت کا اعتبار ہوگا 50574 300 اسٹورمیں موجود مال کی ادائیگی زکوۃ میں کونسی قیمت معتبرہوگی؟ 35117 541 آئندہ سال کی زکوۃ ادا کرنا 60089 288 تعمیر کی نیت سے خریدے ہوئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم 49876 324 پراویڈنٹ پر زکوۃ کاحکم 34635 614 موبائل لوڈ کے ذریعہ زکوۃ کی ادائیگی کرنا 40622 340 پلاٹ خریدنے یا بیچنے کی نیت کرنے سے اس پر زکوۃ کا حکم 50053 327 جوگھریلو اشیاء سال بھراستعمال نہ ہو، اس پر زکوۃ واجب ہے؟ 40393 488 انویسٹ کردہ رقم پر زکوۃ کا حکم 57986 659 چورى ہونے كے بعد اگر بقد رنصاب مال موجود ہو تو زکوۃ کا حکم 13548 493 وجوب زکوۃ کے لیے ہر رقم پر سال گزرنا شرط ہے؟ 51277 480