مہر

زبانی کلامی مہر کی ایک مقدار طے ہوئی ہو اور بوقتِ عقد اس سے زیادہ لکھی جائے تو کس کا اعتبار ہوگا ؟

فتوی نمبر :
71121
| تاریخ :
2024-02-22
معاملات / احکام نکاح / مہر

زبانی کلامی مہر کی ایک مقدار طے ہوئی ہو اور بوقتِ عقد اس سے زیادہ لکھی جائے تو کس کا اعتبار ہوگا ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں مسمیٰ محمد سلیمان ولد بخت جمال نے اپنی بیوی مسماۃ فضیلت بنت طاہرمحمد کو زبانی طور پر بذریعہ فون تین مرتبہ طلاق دی ،الفاظ طلاق یہ تھے کہ"فضیلت بی بی میں تمہیں طلاق دیتا ہوں "اور پھر اس کے بعد اسٹامپ پیپر پر بھی تحریری طور پر دی ہے کاپی منسلک ہے،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ طلاق واقع ہوئی کہ نہیں ؟ دوسری بات کہ ایجاب و قبول کے دوران جو حق مہر مقرر کیا تھا وہ پانچ تولے لکھا گیا ہے جبکہ زبانی بات دو تولے کی ہوئی تھی ،تو اب طلاق کی صورت میں حق مہر پانچ تولے لازم ہوگا یا دو تولے،جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے بذریعہ فون جب اپنی بیوی کو مذکور الفاظ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " تین مرتبہ کہہ دیے تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،اب رجوع نہیں ہوسکتا اور نہ ہی حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح ہوسکتا ہے ،نیز عورت ایامِ عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ،جبکہ عقدِ نکاح کے وقت ایجاب و قبول کے دوران جب فریقین کی رضامندی سے پانچ تولہ سونا بطور حق مہر مقرر ہوچکا تھا تو اب طلاق ہوجانے کی صورت میں سائل کے ذمہ پانچ تولہ سونا کی ادائیگی ہی لازم ہوگی ،زبانی طورپر دوتولہ سونے کی بات کرنے کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی:{فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ)[البقرة: 230]۔
الفتاوى الهندية:وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ (1/473)۔
وفیھاایضاً:فإن اتفقا على ما تواضعا في السر وأشهدا أن الزيادة في العلانية سمعة فالمهر هو المذكور عند العقد في السر فأما إذا لم يشهدا أن الزيادة في العلانية سمعة ففي شرح مختصر الطحاوي على قول أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله تعالى أن المهر هو مهر العلانية ويكون هذا زيادة على المهر الأول سواء كان من جنسه أو من خلاف جنسه اھ (1/316)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71121کی تصدیق کریں
0     1069
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات