کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ آسمانی مصائب اگر کافر قوم پر نازل ہوئی یامرتدین اور زنادقہ پر جیسے کہ مرزائی، پرویزی، ذکری، آغاخانی، یا رافضی اور شیعہ پر تو ان کے ساتھ تعاونِ مالی و جانی جائز ہے یا نہیں؟ جو دینی ادارے مسلمانوں سے فرض، نفلی صدقات لیتے ہیں اور مسلمان بھی اُن کو مسلمانوں پر خرچ کرنے کیلئے دیتے ہیں ان میں سے کافر، مرتد، زندیق پر خرچ کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ جیسے ایران کے زلزلہ میں دینی فلاحی اداروں کا خرچ کرنا۔۔۔ بینوا توجروا!
جواب: جاننا چاہئے کہ زکوٰۃ کا مصرف تو فقط مسلمان فقراء ہیں جبکہ دیگر صدقات اگر کسی خاص مصرف کیلئے مختص نہ ہوں تو انسانی ہمدردی کے تحت ایسے مصیبت زدہ غیر مسلم پر بھی خرچ کرسکتے ہیں۔
وفی الهدایة: ولا یجوز ان یدفع الزكوٰة الی ذمی لقوله (علیه الصلوٰة والسلام) لمعاذ (رضی الله عنه) كذها من اغنیائهم وردها فی فقرائهم ویدفع الید ما سویٰ ذالك من الصدقة، وقال الشافعی (رحمه الله) وهو روایة من ابی یوسف (رحمه الله) اعتبارًا بالزكوٰة، ولنا قوله (علیه السلام) تصدقوا علی اهل الادیان كلها ولولا حدیث معاذ لقلنا فی الجواز فی الزكوٰة. اهـ (ج۱، ص۲۰۵) والله اعلم