جمعہ

کاروبار کھلا رکھتے ہوئے باری باری نماز جمعہ ادا کرنا- ناک کی رینٹھ پاک ہے یا ناپاک؟

فتوی نمبر :
70161
| تاریخ :
2024-01-05
عبادات / نماز / جمعہ

کاروبار کھلا رکھتے ہوئے باری باری نماز جمعہ ادا کرنا- ناک کی رینٹھ پاک ہے یا ناپاک؟

1. ناک سے بہنے والا پانی یا زکام ناپاک ہوتا ہے؟ اور کیا وہ کپڑا یا رومال جس سے یہ پانی صاف کیا جائے ناپاک ہو جائے گا؟
2. کیا نماز جمعہ کے وقت کاروبار کرنا ناجائز و حرام ہے؟ ایک کاروبار پر دو افراد کام کرتے ہیں ، قریبی مساجد میں ایک جگہ نماز ِجمعہ ایک بجے اور دوسری جگہ دو بجے ہوتی ہے، کیامذکورہ دونوں افراد اپنا کاروبار کھلا رکھتے ہوئے باری باری نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1. ناک سے بہنے والی رینٹھ اور جس کپڑے یا رومال سے اسے صاف کیا جائے ، دونوں شرعاً پاک شمار ہوتے ہیں ، اس لئے ایسے کپڑے یا رومال کے ساتھ پڑھی جانے والی نمازیں بھی درست ادا ہوں گی، البتہ ایسا کپڑا یا رومال جس پر بکثرت رینٹھ صاف کی گئی ہو ، اور اس کی وجہ سے کپڑے یا رومال پر اس کے داغ دھبہ صاف نظر آرہے ہوں، تو ایسے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا یا ایسا رومال سامنے بچھاکر اس پر نماز پڑھنا نماز کی عظمت کے منافی ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ ہے ، اس لئے ایسا کرنے سے احتراز چاہیئے ۔
2. جمعہ کے دن اذانِ اوّل کے بعد چونکہ خرید و فروخت سے مطلقاً ممانعت آئی ہے ، اس لئے محلہ کی مساجد میں سے قریبی مسجد میں پہلی اذان کے بعد کاروبار اور خرید و فروخت جاری رکھنا شرعاً مکروہ ہے ، لہٰذا مذکور کاروبار کو چلانے والے دو افراد کا مختلف مساجد میں باری باری نماز پڑھتے ہوئے محلہ کی مسجد کی اذانِ اوّل کے بعد کاروبار کھلا رکھنا بھی شرعاً مکروہ ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی رد المحتار: وتكره الصلاة مع الخرقة التي يمسح بها العرق، ويؤخذ بها المخاط لا لأنها نجسة، بل لأن المصلى معظم والصلاة عليها لا تعظيم فيها اھ (ج 6، صـــ 363، ط: سعید)۔
وفی احکام القرآن للجصاص: وقوله تعالى: (وذروا البيع) قال أبو بكر: اختلف السلف في وقت النهي عن البيع، فروي عن مسروق والضحاك ومسلم بن يسار: "أن البيع يحرم بزوال الشمس" وقال مجاهد والزهري: "يحرم بالنداء" اھ (ج 3، صـــ 448، ط: سھیل اکیڈمی)۔
وفی البحر الرائق: (قوله ويجب السعي وترك البيع بالأذان الأول) لقوله تعالى (يا أيها الذين آمنوا إذا نودي للصلاة من يوم الجمعة فاسعوا إلى ذكر الله وذروا البيع) اھ (ج 2، صـــ 156، ط: ماجدیہ)۔
وفی فقہ البیوع: وقد تعود بعض التجار أنھم لایغلقون محلاتھم التجاریۃ بعد أذان الجمعۃ، ویبررون عملھم بأن اصحاب دکان واحد یتناوبون فی أداء صلوۃ الجمعۃ فی مساجد مختلفۃ فی اوقات مختلفۃ، فلاتفوت الجمعۃ علی أحد منھم، والظاھر أن ھذا لایجوز، وذٰلک لأنہ یمکن جمیع المشترین من عقد الشراء بعد الأذان، حتٰی الذین لایجوز لھم ذٰلک لإخلالھم بالسعی الواجب فی حقھم، وقد ذکر الفقھاء أن کل واحد من العاقدین یأثم فی ھذا الصورۃ اھ (ج 2، صـــ 985، ط: معارف القرآن)۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70161کی تصدیق کریں
0     824
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات