(+92) 0317 1118263

توہم پرستی اور بدفالی

علم نجوم سیکھنا اور نجومی کی باتوں پر یقین کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
69607
| تاریخ :
2009-08-15
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / توہم پرستی اور بدفالی

علم نجوم سیکھنا اور نجومی کی باتوں پر یقین کرنے کا حکم

علمِ نجوم کو پڑھنا ، اس پر یقین کرنا اور اس کو صحیح علم تصور کرنا کہاں تک درست ہے ؟ اگر ایک شخص کہتا ہے کہ جمنائی یا کوئی بھی اسٹار کے لوگ ایسے ہوتے ہیں ، یا ان میں یہی خاصیت ہوتی ہے تو ایسی باتیں کہاں تک صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی نجومی کے پاس غیب اور تقدیر کا حال جاننے کے لئے جانا یا ان کا علم سیکھنا، یا ان کی بتائی ہوئی باتوں پر یقین اور اعتقاد رکھنا شرعاً نا جائز و حرام ہے ، اور اس پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لیے اس علم کے سیکھنے اور اس پر عمل کرنے سے احتراز لازم ہے، البتہ علمِ نجوم کے ذریعہ احکامِ شرعیہ کی معرفت جیسے سمتِ قبلہ کا تعین، راستہ کا علم یا اوقاتِ نماز وغیرہ کے بقدر علم ( جسے علم الفلکیات کہا جاتا ہے ) سیکھنا شرعاً درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ( سورۃ النمل: 65)۔
وفي سنن ابی داؤد: «من اقتبس علما من النجوم، اقتبس شعبة من السحر زاد ما زاد» اھ ( باب فی النجوم، رقم الحدیث: 3905 )۔
وفي الدر المختار: و حراماً، و ھو علم الفلسفۃ والشعبذۃ و التنجیم الخ
وفي الرد المحتار تحت: ( و التنجیم) ھو علم یعرف بہ الاستدلال بالتشکلات الفلکیۃ علی حوادث السلفیۃ (الی قولہ ) ثم تعلم مقدار ما یعرف بہ مواقیت الصلاۃ والقبلۃ لا بأس بہ ( الی قولہ ) ولذا قال فی الاحیاء: ان علم النجوم فی نفسہ غیر مذموم لذاتہ اذ ھو قسمان الخ ثم قال ولکن مذموم فی الشرع۔ وقال عمر: تعلموا من النجوم ما تھتدوا بہ فی البر و البحر ثم امسکوا الخ ( مطلب فی التنجیم ج 1 ص 43 ط: سعید)۔ واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 69607کی تصدیق کریں
0     890
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی کا ذکر ہورہا ہو اور وہ آجائے تو لمبی عمر ہونا ، اور چھینک آنے پر کسی کا یاد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی شخص ، چیز یا جگہ اور دن یا وقت کو منحوس قرار دینا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • پتھروں کے مؤثّر ہونے کا اعتقاد رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • گھر کی چھت پرپرندوں کو صدقہ (گوشت،باجرہ ) ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا چاند گرہن میں عورت کے لیے چھری و قینچی کا استعمال ممنوع ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ’’اولاد شوہر جبکہ مال بیوی کی قسمت سےملتا ہے‘‘کہاوت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ذہن میں غلط خیالات اور وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بُرے وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • اس بات کا خیال آنا کہ ’’مجھ پر کسی نے جادو کیا ہے‘‘

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • قرآنِ کریم سے فال نکالنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا ماہِ صفر منحوس ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • جانور رکھنے کو دفعِ بلاء میں مؤثر سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ستاروں سے استدلال کی بنیاد پر امور کے فیصلے کرنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ماہ صفر کو مشکلات اور نحوست کا مہینہ قرار دینا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • چاند گرہن سے متعلق ایک غلط عقیدہ

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • محرم اور صفر کے مہینے میں شادی کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • مغرب کے بعد جھاڑو دینے سے رزق میں کمی ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • علم نجوم سیکھنا اور نجومی کی باتوں پر یقین کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
Related Topics متعلقه موضوعات