تقلید و اجتہاد

اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

فتوی نمبر :
60896
| تاریخ :
2004-05-21
ادیان و فرق / جماعت و فرق / تقلید و اجتہاد

اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس شخص کے پاس اتنا علم ہو کہ وہ اجتہاد کر سکے، جیسے سلفی لوگ اپنے آپ کو مجتہد کہتے ہیں، اب مسئلہ یہ ہے کہ ان علماء کے لیے اجتہاد کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضرات فقہاءِ کرام نے مجتہد بننے کے لیے متعدد شرائط بیان کی ہیں کہ وہ مسلمان، عاقل، بالغ ہو ، اس کی امانت و دیانت اہلِ عصر مستند علماءِ کرام کے نزدیک مسلم و قابلِ اعتماد ہو ، اسبابِ فسق اور خلافِ مروت امور سے بچنے والا ہو ، تقویٰ و طہارت اور اتباعِ شریعت میں اعلیٰ درجہ پر فائز ہو ، سنجیدہ و مضبوط فکر کا حامل احوالِ زمانہ اور عرف سے ممارست رکھتا ہو ، فہم و بصیرت میں کامل ہو ،ادلۂ شرعیہ قرآن، سنت اجماع اور ان کی متعلقہ تفصیل کے بارے میں مکمل معرفت رکھتا ہو ، وجوہِ استدلال عام، خاص، مشترک، مؤول اور حقیقت، مجاز، صریح، کنایہ اور دیگر وجوہِ استدلال کے بارے میں پوری معلومات رکھتا ہو ، حدیث کے متعلق متن، سند اور احوالِ رواۃ و غیرہم کے لحاظ سے واقفیت رکھتا ہو، علومِ قرآن و حدیث پر اس کو مکمل عبور حاصل ہو، ناسخ و منسوخ کی پہچان رکھتا ہو ، صرف، نحو، لغت اور دیگر علوم مثل معانی و بدیع میں ماہر ہو ، اجماع کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہو ، اسی طرح قیاس کے متعلق اس کی شرائط، اقسام اور احکام کے لحاظ سے اس کو مکمل واقفیت حاصل ہو ، اور زمانہ نزولِ وحی کے حالات سمجھنے پر عبور رکھنے کو شرط قرار دیا ہے اور جو شخص ان صفات کا حامل نہ ہو، وہ قطعاً مجتہد کہلانے کا مستحق نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی حاشية ابن عابدين: تحت (قوله: والاجتهاد شرط الأولوية) (إلی قوله) وشروطه الإسلام والعقل والبلوغ وكونه فقيه النفس أي شديد الفهم بالطبع وعلمه باللغة العربية وكونه حاويا لكتاب الله تعالى فيما يتعلق بالأحكام وعالما بالحديث متنا وسندا وناسخا ومنسوخا وبالقياس وهذه الشرائط في المجتهد المطلق الذي يفتي في جميع الأحكام وأما المجتهد في حكم دون حكم فعليه معرفة ما يتعلق بذلك الحكم مثلا كالاجتهاد في حكم متعلق بالصلاة لا يتوقف على معرفة جميع ما يتعلق بالنكاح اهـ(5/ 365)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60896کی تصدیق کریں
0     3517
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مقلد کا تقلید سے نکل کر راجح قول پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   تقلید و اجتہاد 0
  • اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مختلف مسائل میں مختلف ائمہ کی تابعداری کرنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حکم الحاق الاولاد فی مدرسۃ غیر المقلدین

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی المسلک شخص کا ائمۂ حرمین کے پیچھے نماز نہ پڑھنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 1
  • دورانِ نماز حالتِ قیام میں ہاتھ نہ باندھنےاور چھوڑے رکھنے(ارسال) کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کسی ایک امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • جعفری قانون وراثت کی تقلید کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ایک مغالطہ کہ "کس عالم اور مفتی کی بات مانیں"

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • چاروں مسالک (حنفی,مالکی, شافعی,حنبلی) سے متعلق

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چاروں مذاہب بر حق ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات