ادیان باطلہ

ذکری(فرقۂ ذکریہ والے) کا مال مدرسہ میں استعمال کرنا

فتوی نمبر :
60011
| تاریخ :
2019-07-05
ادیان و فرق / مذاہب / ادیان باطلہ

ذکری(فرقۂ ذکریہ والے) کا مال مدرسہ میں استعمال کرنا

کیا فرماتے ہیں حضرات علماءِ کرام و مفتیانِ عظام درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ:
دینی مدرسہ جو اس وقت مالی مشکلات میں ہے ، ایک صاحب جو کہ بحمد اللہ مدرسہ ھٰذا کا ہمدرد ہے، انکے بقول ایک صاحب جو کہ ذکری فرقہ سے تعلق رکھتا ہے، اس کا مال دینی مدرسہ میں استعمال ہوسکتا ہے اور اس سے مدرسہ کی ضروریات کیلۓ کوئی رقم ہدیہ یا کسی بھی مد میں لے سکتے ہیں ؟ شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور کے ہدیہ یا کسی بھی دوسرے مصرف اور مدرسہ کی ضروریات کیلۓ رقم و غیرہ دینے میں اگر مسلمانوں کی تحقیر یا دیگر برے اثرات پڑنے کا اندیشہ نہ ہو ، تب تو اسے قبول کرنے اور ضروریاتِ مدرسہ میں صرف کرنے کی اجازت ہے، ورنہ اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی تفسير الألوسي روح المعاني : و ذكر بعضهم جواز الاستعانة بشرط الحاجة و الوثوق أما بدونهما فلا تجوز و على ذلك يحمل خبر عائشة ، و كذا ما رواه الضحاك عن ابن عباس في سبب النزول- و به يحصل الجمع بين أدلة المنع و أدلة الجواز- على أن بعض المحققين ذكر أن الاستعانة المنهي عنها إنما هي استعانة الذليل بالعزيز و أما إذا كانت من باب استعانة العزيز بالذليل فقد أذن لنا بها اھ(2/ 116)۔
و في السنن الكبرى للبيهقي و في ذيله الجوهر النقي : قال فيه و أهدى ملك الأيلة إلى رسول الله -صلى الله عليه وسلم- بغلة بيضاء فكساه النبى -صلى الله عليه وسلم- بردة و كتب له ببحرهم و ذكر الحديث رواه البخارى فى الصحيح عن سهل بن بكار و أخرجه مسلم من وجه آخر عن وهيب.اھ(9/ 215)۔
و فی الدر : ( و سببه إرادة محبوب النفس ) في الدنيا ببر الأحباب و في الآخرة بالثواب يعني بالنية من أهلها لأنه مباح بدليل صحته من الكافر اھ
و فی الشامية : بخلاف الوقف فإنه لا بد فيه من أن يكون في صورة القربة ، و هو معنى ما يأتي في قوله و يشترط أن يكون قربة في ذاته ؛ إذ لو اشترط كونه قربة حقيقة لم يصح من الكافر اھ (4/339)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60011کی تصدیق کریں
0     648
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تنظیم "فکرِ شاہ ولی اللہ " کے افکار و نظریات

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 3
  • ’’صدیق حسین المعروف بہ صدیق دیندارالمقلب بہ چن بس ویشور‘‘ کے عقائد و نظریات

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • اتھیسٹ مذہب کو اختیار کر نا اور اس کو مختلف طریقوں سے پھیلانے والا کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ذکری فرقہ کے لوگوں کو سلام کرنا - سلام کا جواب دینا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ہندو ، پرویزی ، شیعہ، عیسائی وغیرہ کو سلام کرنا یا ان کے سلام کا جواب دینا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ’’فرقہ گوہر شاہی‘‘ کے نظریات اور ان میں رشتوں کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ذکری فرقہ کی حقیقت اور ان سے جائز مفاد حاصل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ’’بہائی مذہب‘‘ کے حامل رشتہ دار سے تعلق رکھنا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ذکری(فرقۂ ذکریہ والے) کا مال مدرسہ میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • اسلام میں سب سے پہلے عقائد کا اختلاف کب شروع ہوا؟

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات