بوهری

کیا بوہری فرقہ کے بارے میں غیر مسلم ہونے کا فتویٰ غلط ہے؟

فتوی نمبر :
58704
| تاریخ :
2003-03-31
ادیان و فرق / جماعت و فرق / بوهری

کیا بوہری فرقہ کے بارے میں غیر مسلم ہونے کا فتویٰ غلط ہے؟

کیا فرماتےہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں بوہری فرقہ سے تعلق رکھتا ہوں، میں نے آپ کے سوال و جواب پڑھے ہیں اور مجھے افسوس ہوا کہ آپ نے بوہری فرقہ کو غیر مسلم قرار دیا ہے جواب میں، آپ جب بوہری فرقہ کے بارے میں کچھ جانتے ہی نہیں تو اس قسم کی رائے کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟ ہم رسول اللہ کے اور اسلام کے اصلی ماننے والے ہیں۔
یہ قابل رحم اور شرمندگی کی بات ہے کہ بغیر علم کے فتویٰ صادر کیاہے۔ آپ کو معصوم لوگوں کو غلط راہنمائی پر غلط بیانی پر سزا ملنی چاہیے۔ اللہ آپ کو اس گناہ کی سزا دیگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

افسوس ہے آپ پر کہ اپنی ذات پر غیرمسلم نام کے اطلاق سے گھبراتے اور ڈرتے ہو اور غیرمسلموں والے عقائد باطلہ و فاسدہ اختیار کرنے سے نہیں ڈرتے۔ کیا بوہری فرقہ اسماعیلیہ رافضیوں کی ہی ایک شاخ نہیں جو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اس قرآن میں تحریف ہوئی ہے؟ امام حاضر ہی اصل نبی ہے؟ شراب اور زنا حلال ہے؟ چار کے علاوہ وہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم معاذاللہ کافر ہوگئے تھے وغیرہ؟ کتنے تعجّب کی بات ہے کہ کفر کو تو چھوڑنے کے لیے آمادہ نہیں اور اگر کوئی دوسرا اس وجہ سے کافر کہہ دے تو برداشت نہیں کر سکتے۔ ہماری دعا ہے کہ ربِّ کریم آپ کو صحیح بات سمجھنے اور اُسے اختیار کر نےکی توفیق نصیب فرمائے۔ اور صراطِ مستقیم آپ کے لیےمقدر فرمائے تاکہ آپ کامیاب ہو جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: يعلم مما هنا حكم الدروز والتيامنة فإنهم في البلاد الشامية يظهرون الإسلام والصوم والصلاة مع أنهم يعتقدون تناسخ الأرواح وحل الخمر والزنا وأن الألوهية تظهر في شخص بعد شخص ويجحدون الحشر والصوم والصلاة والحج، ويقولون المسمى به غير المعنى المراد ويتكلمون في جناب نبينا - صلى الله عليه وسلم - كلمات فظيعة. وللعلامة المحقق عبد الرحمن العمادي فيهم فتوى مطولة، وذكر فيها أنهم ينتحلون عقائد النصيرية والإسماعيلية الذين يلقبون بالقرامطة والباطنية الذين ذكرهم صاحب المواقف. ونقل عن علماء المذاهب الأربعة أنه لا يحل إقرارهم في ديار الإسلام بجزية ولا غيرها، ولا تحل مناكحتهم ولا ذبائحهم، وفيهم فتوى في الخيرية أيضا فراجعها. (4/ 244) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی نادر جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58704کی تصدیق کریں
0     1153
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بوہری فرقہ کے عقائد و نظریات اور ان کے ساتھ معاملات کا حکم

    یونیکوڈ   بوهری 0
  • کیا بوہری فرقہ کے بارے میں غیر مسلم ہونے کا فتویٰ غلط ہے؟

    یونیکوڈ   بوهری 0
  • بوہری لڑکے سے سنی لڑکی کی شادی

    یونیکوڈ   بوهری 0
Related Topics متعلقه موضوعات