زکوۃ و نصاب زکوۃ

سامان تجارت کی کتنی مالیت پر زکوۃ واجب ہوتی ہے؟

فتوی نمبر :
530
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

سامان تجارت کی کتنی مالیت پر زکوۃ واجب ہوتی ہے؟

مفتی صاحب! میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کاروبار میں جو مال تجارت ہو، اس کی کتنی مالیت ہو تو زکوٰۃ واجب ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سونے اور چاندی کے نصابوں میں سے کسی کے نصاب کے بھی برابر یا اس سے زائد ہونے کی صورت میں اس مال کی طرف سے زکوۃ کی ادائیگی شرعا لازم ہے ۔ اب سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ سونا اور چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی کا ہونا ہے۔ اور آج کل کے حساب سے. چاندی چھ ہزار تین سو روپے مالیت کی ہوتی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 530کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات