السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دس تولہ سونے پر کتنی زکوٰۃ ہوگی؟
سائلہ کے پاس سونے کا جو نصاب ہے اس پر جب قمری سال گزر جائے تو زکوٰۃ کی ادائیگی سے قبل سونے کی اس وقت کی قیمت معلوم کی جائے پھر اس پر ڈھائی فیصد (2.5%)بطور زکوٰۃ ادا کیا جائے۔
کما فی تنویر الابصار: (وسببه) (ملك نصاب حولي) (تام) (فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) (و) فارغ (عن حاجته الأصلية) (نام ولو تقديرا) الخ (2/259)۔
و فی الھندیة: تجب في كل مائتي درهم خمسة دراهم، وفي كل عشرين مثقال ذهب نصف مثقال الخ (1۔178)۔