زکوۃ و نصاب زکوۃ

ملازم کی تنخواہ سے جبراً کاٹی جانے والی رقم میں زکوٰۃ کی نیت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
39977
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

ملازم کی تنخواہ سے جبراً کاٹی جانے والی رقم میں زکوٰۃ کی نیت کرنے کا حکم

میں مسلح افواج میں ہوں، کو رونا وائرس کی وباء کی پھیلنے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کہ کرونا وائرس فنڈ میں پیسے دیئے جائینگے، اور ہماری تنخواہوں سے ان پیسوں کو کاٹا جائے گا۔ کیا ممکن اور جائز ہے کہ زکوۃ میں سے ان پیسوں کو منہا کر لیا جائے؟ یہ کٹوتی لازمی ہے، اور میرے اکاؤنٹ میں تنخواہ آنے سے قبل ہی کٹوتی کر دی جاتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ملازم کی تنخواہ سے اس کی مرضی و منشاء کے بغیر کٹوٹی کر ناشرعا جائز نہیں، اور نہ ہی اس طرح کی کٹوتی کی صورت میں زکوۃ کی نیت کرنے سے زکوۃ ادا ہوتی ہے، ہاں! اگر ملازم کسی حادثہ کی صورت میں اپنی تنخواہ سے کٹوتی پر رضامند ہو، تو اس صورت میں اس کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے کے بعد اگر حکومت یا ادارہ ( کمپنی وغیرہ) کٹوتی کرے اور ملازم اس وقت زکوة کی نیت کرے ، تو مصرف میں خرچ کرنے کی صورت میں اس کی زکوۃ ادا ہو جائیگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: لأن الملك ما من شأنه أن يتصرف فيه بوصف الاختصاص اھ (4/ 502)۔
و في معجم لغة الفقهاء لمحمد قلعجي: الملك: بكسر فسكون مص ملك الشئ: احتواه، المملوك. * اتصال شرعي بين الانسان وبين شئ يكون مطلقا لتصرفه فيه وحاجزا من تصرف غيره فيه. (ص: 459)۔
و في فتح القدير للكمال ابن الهمام: (قوله لانعدام التمليك وهو الركن) فإن الله تعالى سماها صدقة، وحقيقة الصدقة تمليك المال من الفقير اھ (2/ 267)۔
و في الدر المختار: (وكري نهر) أي حفره (غير مملوك من بيت المال فإن لم يكن ثمة) أي في بيت المال (شيء يجبر الناس على كريه إن امتنعوا عنه) دفعا للضرر اھ (6/ 441)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله يجبر الناس) أي الذين يطيقون الكري ومؤنتهم من مال الأغنياء الذين لا يطيقونه قهستاني اھ (6/ 441)۔
و في الدر المختار: وشرعا (تمليك) خرج الإباحة، فلو أطعم يتيما ناويا الزكاة لا يجزيه إلا إذا دفع إليه المطعوم اھ (2/ 257) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم چترالی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39977کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات