میرا سوال یہ ہے کہ کونسے مسلک کی تعلیم قرآن و حدیث کے سب سے زیادہ قریب ہے ؟ یا قرآن و حدیث کے مطابق ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کھلے الفاظ میں۔
سائل کا سوال واضح نہیں ، تاہم اگر مذاہبِ اربعہ (حنفی، مالکی ، شافعی ، حنبلی) کے متعلق سوال ہو تو یہ چاروں مذاہب حق ہیں، اور قرآن و احادیث سے مستنبط شدہ ہیں ، ان میں سے کسی ایک کو بھی غلط کہنا درست نہیں، تاہم سائل کا منشاء سوال سے کچھ اور ہو تو اس کی وضاحت کر کے دوبارہ سوال بھیج کر حکمِ شرعی معلوم کر سکتا ہے۔