جھوٹ اور فریب

دھوکہ دہی سے حاصل کی ہوئی رقم کاحکم

فتوی نمبر :
37472
| تاریخ :
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

دھوکہ دہی سے حاصل کی ہوئی رقم کاحکم

السلام علیکم! جناب: امید رکھتا ہوں کہ آپ بخیریت ہونگے۔
دوسال پہلے مبلغ 22000روپے کی ایک LED میں نے خریدی ، جس کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی دی گئی، 4 ماہ بعد اس کی سکرین ایک معمولی ضرب کی وجہ سے ہلکی سی خراب ہوئی ، لیکن سکریچ اس قدر معمولی تھا کہ ہم ڈیلر کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے، کہ اس کو کوئی ضر ب نہیں لگی، اور اس کو تبدیل کراکے نئی LED حاصل کرلی، جو اب تک استعمال میں ہے، ایک عرصہ بعد اب یہ احساس ہوا ہے کہ رقم کے نقصان کی فکر میں شدیدی دھوکہ دہی واقع ہوگئی تھی، اب صوت حال یہ ہے کہ اگر ڈیلر سے رابطہ کریں، تو اس کی قانونی چارہ جوئی اور بے عزتی سے خوف آتا ہے، دل میں ایک شک یہ بھی ہے کہ شاید وہ ڈیلر پیسے رکھ لے گا، اور جس کمپنی کا نقصان ہوا ہے اس تک یہ رقم نہ پہنچ پائے، کیا یہ رقم صدقہ کرکے اس دھوکہ دہی کا کفارہ وازالہ ممکن ہے؟رہنمائی فرمائیں۔
مستفتی: ا ب ج

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور L.E.D میں ضرب لگنے سے خراش آئی تھی، جوکہ وارنٹی میں شامل نہ تھی، اس کے باوجود سائل نے اسے چھپاکر اس کو تبدیل کروایاہو تو اس پر آنے والا واقعی خرچہ ڈیلر کے ذریعہ متعلقہ کمپنی تک پہنچانا لازم ہے تاکہ مؤاخذہ دنیوی واخروی سے سبکدوشی ہوسکے، اگر خود پہنچانے سے کسی کا خوف ہو تو کسی کے ذریعہ یا کمپنی کے اکاؤنٹ میں اتنی رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسیر ابن کثیر: تحت قولہ تعالٰی: (یا ایھا الذین اٰمنوا لاتاکلوا اموالکم بینکم بالباطل) ینھی تبارک وتعالٰی عبادہ المؤمنین عن ان یاکلوا اموالکم بعضھم بعضاً بالباطل، ایک نوع المکاسب التی ھی غیر شرعیۃ کانواع الربا والقمار وماجری مجری ذلک من سائر صنوف الحیل الخ (ص475)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37472کی تصدیق کریں
| | |
0     1017
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات