السلام علیکم! حضرت یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا عورت چاندی اور سونے کے علاوہ کسی اور دھات سے بنی انگوٹھی پہن سکتی ہے ؟ مثلاً imitation انگوٹھی، اگر نہیں پہن سکتی تو اس کی وجہ شریعت کی روشنی میں بتا دیں۔
سونے اور چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنی انگوٹھی کے استعمال کرنے کی ممانعت احادیث مبارکہ میں موجود ہے، اس لئے عورتوں کو سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنی انگوٹھی استعمال کرنا مکر وہ ہے، جس سے احتراز کرنا چاہیے، جبکہ انگوٹھی کے علاوہ دیگر زیورات پہن سکتی ہیں۔
كما في الدر المختار: و في الجوهرة والتختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص مكروه للرجل والنساء اھ (6/ 360)
و في المحيط للبرهاني في الفقه النعماني: فأما التختم بالحديد والرصاص والصفر والشبة فهو حرام على النساء والرجال جميعاً، والأصل فيه ما روي أن رسول الله عليه السلام؛ رأى على رجل خاتم صفر، فقال: «ما لي أجد منك ريح الأصنام، ورأى رسول الله عليه السلام على رجل خاتماً من حديد، فقال: ما لي أرى عليك حلية أهل النار» اھ (5/ 348)