جادو

سفلی اور جادو کروانے والے کے بارے میں شریعت کاحکم

فتوی نمبر :
37189
| تاریخ :
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / جادو

سفلی اور جادو کروانے والے کے بارے میں شریعت کاحکم

جادو کرنے و کروانے والے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟اسامہ کی بیوی سدرہ اپنے شوہر پر سفلی علم جنتر منتر کے لئے کوشش کرنے میں پکڑی گئی اور اس نے اعتراف کیا کہ اس سے پہلے بھی وہ اپنے بہنوئی پر سفلی علم جنتر منتر کر وا چکے ہیں اور وہ اپنے سر پر دماغ مفلوج کرانے کا علم کروا رہی تھی اور یہ سب باتیں فون ریکارڈنگ کے ذریعہ پتہ چلا ہے، اسامہ کا فون ہمیشہ ریکارڈنگ پر ہی رہتا ہے اسامہ کا ایک بچہ ہے جس وقت سدرہ چھوڑ کر گیا، اس وقت بچہ نوماہ کا تھا جو اب چودہ مہینے کا ہے وہ اس کو تیز بخار میں مبتلا ہونے کے بعد بھی چلی گئی کیا اس نے شرک کیا ہے ؟اس کے نکاح کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ براہ مہربانی ہماری راہ نمائی فرمائیں۔ والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں چونکہ اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ اسامہ کی بیوی نے کسی کلام یا فعل کے ذریعہ سفلی عمل کیا ہے ، اس لئے اس کے بارے میں شرک ہونے یا اس کے نکاح کے ختم ہونے کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے ، البتہ کسی سے اپنا کام نکلوانے کے لیے اس کے دماغ کو کنٹرول کرنا اور تعویزات کے ذریعہ اس کو اپنے قابو میں کرنا ناجائز اور حرام ہے ،جس سے احتراز لازم ہے، جبکہ سفلی علم کرنے کی مکمل تفصیل لکھ کر ارسال کی جائے تو اس پر غور کے بعد حکم شرعی سے آگاہ کیا جا سکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار) تحت: (قوله و السحر ) وحاصله أن السحر اسم جنس لثلاثة أنواع: الأول: السيمياء (الى قوله) الثاني: الهيمياء، وهي ما يوجب ذلك مضافا لآثار سماوية لا أرضية. الثالث: بعض خواص الحقائق، كما يؤخذ سبع أحجار يرمى بها نوع من الكلاب إذا رمى بحجر عضه، فإذا عضها الكلب وطرحت في ماء فمن شربه ظهرت عليه آثار خاصة فهذه أنواع السحر الثلاثة، قد تقع بما هو كفر من لفظ أو اعتقاد أو فعل، وقد تقع بغيره كوضع الأحجار. وللسحر فصول كثيرة في كتبهم. فليس كل ما يسمى سحرا كفرا، إذ ليس التكفير به لما يترتب عليه من الضرر بل لما يقع به مما هو كفر كاعتقاد انفراد الكواكب: بالربوبية أو إهانة قرآن أو كلام مكفر ونحو ذلك اهـ ملخصا اھ (1/ 45) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالفتاح عبدالباسط عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37189کی تصدیق کریں
0     223
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مندرجاکرجادومنترکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جادو 0
  • جادوکرنے اورکروانے والے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو 0
  • پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کے لیے عمل

    یونیکوڈ   جادو 0
  • کیا سات سمندر پار بھی کوئی کسی پر جادو کر سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   جادو 0
  • سفلی اور جادو کروانے والے کے بارے میں شریعت کاحکم

    یونیکوڈ   جادو 0
  • روزی میں بے برکتی اور پریشانی کے حل ہونے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   جادو 0
Related Topics متعلقه موضوعات