مطالعہ کرتے وقت مجھے کچھ معلومات ملی تھیں کہ دیوبند مسلک کا عقیدہ دراصل امام ابو حنیفہ سے نہیں لیا گیا ہے، بلکہ ابو منصور ماتریدی اور امام اشعری سے لیا گیا ہے،راہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ بات صحیح ہے؟ اور اگر ہاں تو کیا تمام دیوبند کا عقیدہ ان سے لیا گیا ہے یا کچھ علماء کا اس میں اختلاف ہے؟
سائل نے علماء دیوبند کے بارے میں جو پڑھا کہ وہ عقیدہ میں ابو منصور ماتریدی کے پیروکار ہیں، درست ہے،جبکہ فروعی مسائل میں وہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی تقلید کرتے ہیں،مزید تفصیل کے لیے قاری طیب صاحب کی کتاب " علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج" (ص 156،157) کا مطالعہ کریں۔