میں نے ایک فلیٹ اپنی بیٹی کو وراثت کے طور پر دیا اور اس کے حوالہ کر دیا، وہ اپنے سسرال میں رہتی ہے، اور فلیٹ کرایہ پر دے دیا ، جو کرایہ آتا ہے وہ اپنی ضرورت پر استعمال کرتی ہے اور کچھ بچا نہیں،کیا کرایہ حاصل کرنے کی وجہ سے سال کے آخر میں وہ زکوٰۃ ادا کرے گی؟
سائل کی بیٹی کے پاس اگر فلیٹ سے حاصل شدہ کرایہ سے کچھ نہ بچتا ہو، اور اس کے پاس اس کے علاوہ بقدر نصاب سونا چاندی نقدی اور مال تجارت میں سے کچھ نہ ہو تو اس پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم نہیں۔
کما فی الھندیة: (ومنها كون النصاب ناميا) حقيقة بالتوالد والتناسل والتجارة أو تقديرا بأن يتمكن من الاستنماء بكون المال في يده أو في يد نائبه الخ (1/174)۔
فیھا ایضاً: (ومنها كون المال نصابا) فلا تجب في أقل منه الخ (1/172)۔
فیھا ایضاً: (ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة، وكذا طعام أهله وما يتجمل به من الأواني إذا لم يكن من الذهب والفضة، الخ (1/172)۔