اگر شوہر بغیر بتائے کہیں چلا جائے اور لاپتہ ہو جائے، اور کوئی رابطہ بھی نہ کرے، تو عورت یعنی بیوی کے لئے کیا حکم ہے ؟ شوہر کولا پتہ ہوئےدو مہینے ہو چکے ہیں سب کو شش کرلی مگر کچھ معلوم نہیں ہو رہا، برائے مہربانی مشورہ دیجئے۔
اگر کسی عورت کا شوہر لاپتہ ہو جائے ، تو عورت عدالت میں جاکر قاضی (جج) کے سامنے بذریعہ شرعی شہادت اپنا نکاح اس شخص سے ہونا ثابت کرے، اسکے بعد گواہوں کے ذریعے اسکالا پتہ ہونا ثابت کرے، بعد ازاں جج خود بھی اپنے ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مفقود کی تفتیش و تلاش کروائے، اور جب اسکے ملنے سے مایوسی ہو جائے تو جج عورت کو چار سال تک مزید انتظار کرنے کا حکم دے، پھر اگر ان چار سالوں کے اندر بھی اس مفقود شخص کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہ چلے تو مذکور شخص کو چار سال کی مدت ختم ہونے پر مردہ تصور کیا جائے گا، اور عورت چار سال ختم ہونے کے بعد دوبارہ عدالت جائے گی اور مذکور شخص کی موت کا حکم حاصل کرے گی ، اسکے بعد مذکورعورت چار ماہ دس دن عدت گزار کر کسی دوسری جگہ عقدِ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو گی۔
كما في الدر المختار:(وينفق على عرسه وقريبه ولادا) وهم أصوله وفروعه (ولا يفرق بينه وبينها ولو بعد مضي أربع سنين) خلافا لمالك(4/459)
وردالمحتار:في تحت :(قوله: خلافا لمالك) فإن عنده تعتد زوجة المفقود عدة الوفاة بعد مضي أربع سنين، وهو مذهب الشافعي القديم(4/459)۔