(+92) 0317 1118263

سیاسی مسائل

جشنِ آزادی پر جھنڈا لہرانا - 14 اگست کوجھنڈا لگانےپرثواب ملے گا؟

فتوی نمبر :
35127
| تاریخ :
2018-08-13

جشنِ آزادی پر جھنڈا لہرانا - 14 اگست کوجھنڈا لگانےپرثواب ملے گا؟

14اگست کے دن اس نیت سے جھنڈا لگانا کیسا ہے کہ اس دن مسلمانوں کو ایک الگ ملک ملا، تمام پابندیاں ختم ہوئی، آزادی ملی، کیا جھنڈا لگانے سے ثواب بھی ملے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۴ اگست کے دن اپنے وطن سے اظہار محبت کے لیے جھنڈا لگانا اگر چہ ایک جائز عمل ہے، مگر چونکہ شریعت میں اس عمل کے لیے کوئی اجر و ثواب ثابت نہیں، اس لیے اس کے لگانے میں ثواب کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مجمع الزوائد: عن ابن عباسؓ قال: لواء رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم یوم بدر مع علی ابن أبی طالب، ولواء الأنصار مع سعد ابن عبادۃ رضی اللہ عنہما‘‘۔ ( ۶/ ۲۹) واللہ اعلم باالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد دین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35127کی تصدیق کریں