زکوۃ و نصاب زکوۃ

سال کے درمیان لازم ہونے والی زکوۃ کی ادائیگی ماہ ِرمضان میں کرنا

فتوی نمبر :
35038
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

سال کے درمیان لازم ہونے والی زکوۃ کی ادائیگی ماہ ِرمضان میں کرنا

میں نے 2016 میں زیر تعمیر پلازے میں ایک دوکان 35 لاکھ میں خریدی اس نیت سے کہ جب تیار ہو جائے تو اس پر کرایہ وصول کروں گا ، دوکان ابھی تک زیر تعمیر ہے اور مجھے حوالے نہیں کیا گیا، مگر میں نے وہ دوکان دوباره بیچ دی گزشتہ کل، کیا مجھے گزشتہ تین سالوں کی زکوۃ دینی ہوگی ، اور کتنی زکوۃ دینی ہوگی ؟
۲۔ میں نے فروری 2017 میں سوسائٹی میں فائل خریدی (بعد میں بیچنے کی نیت سے) 12.5 لاکھ روپے میں کیا مجھے زکوۃ دینی ہوگی، اور کتنی ؟
۳۔ زکوٰۃ شمسی سال کے اعتبار سے ادا کرنی پڑتی ہے یا قمری ؟ کیا میں ہر رمضان زکوۃ ادا کر سکتا ہوں اگر سال پورا ہو جائے ، اللہ تعالیٰ سے زیادہ اجر حاصل کرنے کی نیت سے ؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے 2016 میں کرایہ پر دینے کی نیت سے جو دوکان 35 لاکھ کی خریدی تھی اس پر زکوة واجب نہیں ۔
۲۔ 2017 میں جو فائل تجارت کی نیت سے خریدی اس فائل کے پیچھے جو پلاٹ/ گھر ہو گا، اس کی مالیت پر سال گزرنے پر ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوۃ ادا کرنا لازم ہے۔
۳۔ زکوۃ کی ادائیگی میں شرعاً قمری سال کا اعتبار ہے۔ لہذا قابل زکوۃ اموال پر ایک قمری سال گزرنے پر زکوۃ کی ادائیگی لازم ہو جاتی ہے، سال کی ابتداء صاحبِ نصاب بننے کے وقت سے ہوگی، پھر اگر سال کی تکمیل رمضان المبارک کے علاوہ کسی دوسرے مہینہ میں ہو رہی ہو تو اسی مہینے زکوٰۃ الگ کر کے اس کی کچھ مقدار رمضان میں دی جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے، مگر بہتر یہ ہے کہ زکوۃ کی ادائیگی میں زیادہ تاخیر نہ کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في خلاصة الفتاوى: رجل اشترى جو الفا بعشرة الاف درهم ليواجر من الناس فحال عليها الحول ، لا زكوة عليه اھ (۱/ ۲۴۰)
و في الفتاوى الهندية: ومنها حولان الحول على المال العبرة في الزكاة للحول القمري كذا في القنية اھ (1/ 175)
و في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: قال الحنفية: سبب الزكاة: ملك مقدار النصاب النامي ولو تقديراً بالقدرة على الاستنماء بشرط حولان الحول القمري لا الشمسي اھ (3/ 1794)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35038کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات