(+92) 0317 1118263

احکام وصیت

مرنے والے کی نماز کا فدیہ دیا جا سکتا ہے؟

فتوی نمبر :
33714
| تاریخ :
2018-04-03

مرنے والے کی نماز کا فدیہ دیا جا سکتا ہے؟

مرنے والے کی نماز کا فدیہ دیا جا سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی بیماری وغیرہ کی وجہ سے کسی کی نمازیں فوت ہو جائیں اور مرحوم نے وفات سے قبل ان نمازوں کے فدیہ دینے کی وصیت کی ہو یا وصیت تو نہ کی ہو، مگر تمام ورثاء جو عاقل بالغ ہوں وہ اپنی خوشی سے مرحوم کی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ دینا چاہیں تو و ترسمیت ہر نماز کے بدلے صدقۃ الفطر کی مقدار رقم فقراء اور مساکین کو ادا کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين: (قوله وعليه صلوات فائتة إلخ) أي بأن كان يقدر على أدائها ولو بالإيماء، فيلزمه الإيصاء بها وإلا فلا يلزمه إلی قوله) (قوله نصف صاع من بر) أي أو من دقيقه أو سويقه، أو صاع تمر أو زبيب أو شعير أو قيمته، وهي أفضل عندنا لإسراعها بسد حاجة الفقير إمداد اھ (2/ 72)
وفي الفتاوى التاتارخانية: وفي الفتاوى الحجة: وإن لم یوص الورثة وتبرع بعض الورثة يجوز اھ (۱/ ۷۷۱)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ہدایت اللہ ولی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33714کی تصدیق کریں
0     123