زکوۃ و نصاب زکوۃ

والدہ اگر بیٹی کے نام سونا کردے تو اس کی زکوۃ ساقط ہوجائے گی ؟

فتوی نمبر :
27034
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

والدہ اگر بیٹی کے نام سونا کردے تو اس کی زکوۃ ساقط ہوجائے گی ؟

میری بیوی کے پاس دس تولے سونا ہے، اگر وہ پانچ تولے سونا چار ماہ کی بیٹی کے نام کردے کہ بڑی ہو کر اس کو دیدے گی، کیا میری بیوی پر زکوٰۃ واجب ہوگی؟ اور بیٹی کے نام پر کیا ہوا سونا کیا بیوی استعمال کرسکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیوی اگر واقعۃً دس تولہ سونا میں سے پانچ تولہ سونا اپنی بیٹی کے نام کر کے اس کی طرف سے خود یا کسی اور کو دیکر قبضہ کرادے، اور بیٹی کے بالغ ہونے تک وہ بطور امانت رکھ لے تو یہ ھبہ شرعاً بھی درست ہوگا، پانچ تولہ سونے کی مالک سائل کی بیٹی ہوگی، جس کے بعد سائل کی بیوی کو نابالغ بیٹی کا زیور استعمال کرنا بھی درست نہ ہوگا، جبکہ زکوٰۃ پانچ تولہ سونے پر واجب نہیں، البتہ اس کے ساتھ سائل کی بیوی کے پاس چاندی نقدی اور مال تجارت میں سے کچھ ہو، تو وہ اس سونے کے ساتھ ملکر سائل کی بیوی صاحب نصاب بن جائیے گی، اور اس کو سالانہ ڈھائی فیصد زکوٰۃ ادا کرنا بھی لازم ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27034کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات