مرنے کی بعد جب میت کو غسل دیا جاتا ہے اور کفن پہنایا جاتا ہے اور قبر کی طرف لے جایا جاتا ہے،اس وقت میت کی روح کہاں ہوتی ہے؟ اس کے جسم میں ہی یا اس کے ساتھ ساتھ؟
حلیۃ الاولیاء میں ہے کہ ان تمام مراحل میں روح بدن سے خارج ایک فرشتہ کے قبضہ میں ہوتی ہے اوروہ ان تمام تصرفات کا مشاہدہ کرتی رہتی ہے۔
کما فی حلیہ الاولیاء: عن عمرو بن دینار قال ما من میت یموت الا و روحہ فی ید ملک ینظر الی جسدہ کیف یغسل و کیف یکفن و کیف یمشی بہ فیجلس فی قبرہ (3/400)