میں محمد عمران بنگلور انڈیا سے، میں اہل حدیث ہوں، اور میرے بندوں نے بتایا ہے کہ ہم امام شافعیؒ کے مسلک کے تابع ہیں، مگر یہ کیوں کہا جا رہا ہے کہ اہلِ حدیث کسی امام کو نہیں مانتے؟ ہو سکے تو مجھے آپ شافعی مسلک کے مطابق نماز کا مختصر طریقہ بتائیں۔
فرقہ غیر مقلد جو اپنے آپ کو اہلِ حدیث کے نام سے موسوم کرتا ہے، تقلید کو عموماً اور تقلید شخصی کو خصوصاً شرک قرار دینے کی بناء پر آئمہ مجتہدین میں سے کسی کی بھی تقلید کے قائل نہیں، اس لئے کسی بھی غیر مقلد کا اپنے آپ شافعی کو یا جنبلی وغیرہ کی طرف منسوب کرنا واضح دھوکہ ہے جوقطعا درست نہیں، اس سے احتراز چاہیے۔ اور اسی وجہ سے سوال میں مذکور بات کہی جاتی ہے۔