جنت

دنیا میں پسندیدہ خاتون سے جنت میں ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
22047
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / قیامت و آخرت / جنت

دنیا میں پسندیدہ خاتون سے جنت میں ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جنت میں ہم جس کسی سے چاہیں مل سکتے ہیں، یعنی جس سے ملنا چاہیں وہ مل سکتی ہے؟ مثلاً اس دنیا میں آپ ایک شخص کو پسند کرتے ہیں، لیکن اس سے شادی نہیں کر پائے کسی وجہ سے، کیا اس سے جنت میں ملاقات ہو سکتی ہے؟ میں اس شخص کو اس زندگی میں کیسے بھول جاؤں؟ کہ اس کا میری زندگی میں کوئی دخل نہ ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ کوئی ضروری نہیں کہ دنیا کی ہر چاہت جنت میں بھی پیدا ہوگی، ہاں! اگر کسی جنتی کو جنت میں جانے کے بعد بھی اس کے رتبہ و مقام اور کسی چیز کی مناسب سے اس کی چاہت پیدا ہوگی، تو وہ چیز اُسے فوراً ضرور حاصل ہو جائےگی۔ لہٰذا ایک مسلمان مؤمن کا فرض یہ ہے کہ وہ دنیاوی زندگی میں ان احکام کی بجاآوری کی فکر کرے جو وقتاً فوقتاً موقع و محل کی مناسبت سے اس کی طرف متوجہ ہوتے رہتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: وعن بريدة أن رجلا قال: يا رسول الله هل في الجنة من خيل؟ قال: «إن الله أدخلك الجنة فلا تشاء أن تحمل فيها على فرس من ياقوتة حمراء يطير بك في الجنة حيث شئت إلا فعلت» وسأله رجل فقال: يارسول الله هل في الجنة من إبل؟ قال: فلم يقل له ما قال لصاحبه. فقال: «إن يدخلك الله الجنة يكن لك فيها ما اشتهت نفسك ولذت عينك» رواه الترمذي(3/ 1568) ـــــــــــــــــ والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الرحمن إسحاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22047کی تصدیق کریں
1     1818
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جنت میں مسلمانوں کے لئے حور و غلمان

    یونیکوڈ   اسکین   جنت 0
  • کیا جنت میں غلمان سے صحبت بھی جائز ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جنت 3
  • جہاد کے لئے والدین کی اجازت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جنت 1
  • دنیا میں پسندیدہ خاتون سے جنت میں ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • جس عورت کے ایک سے زائد نکاح ہو چکے ہوں، وہ جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • محض مسلم یا غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے جنتی یا جہنمی ہونے کا اطلاق نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنتی و جہنمی ہونے کا معیار حب اہل بیت ہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنتی اللہ تعالیٰ کے سلام کا جواب کن الفاظ میں دیں گے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت کی حوروں کا مادۂ تخلیق

    یونیکوڈ   جنت 0
  • دیدارِ خداوندی سے متعلق اہلِسنت و الجماعۃ کا عقیدہ و نظریہ

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں حضرت آسیہؓ اور حضرت مریم رضی اللہ عنہما کا آپؐ کی ازواج میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں محبوب پرندہ بھی ساتھ ہوگا؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جس عورت نے دو شادیاں کی ہوں وہ جنت میں کس شوہرکےساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں بیوی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے دنیاوی شوہر کے ساتھ نہ رہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں اعمال کے مطابق درجات و مقامات کا بیان

    یونیکوڈ   جنت 0
Related Topics متعلقه موضوعات