احوال قبر

قبر پر ایصال ثواب کرنے والے کا مردہ کو پتہ چلتا ہے ؟ روح کا قبر سے تعلق ہوتا ہے ؟

فتوی نمبر :
20216
| تاریخ :
عقائد / قیامت و آخرت / احوال قبر

قبر پر ایصال ثواب کرنے والے کا مردہ کو پتہ چلتا ہے ؟ روح کا قبر سے تعلق ہوتا ہے ؟

مفتی صاحب! میری والدہ کا انتقال ہو گیا تھا، میں ان کی قبر پر جاتا ہوں اور فاتحہ پڑھتا ہوں ۔
(1)۔ مجھے آپ یہ بتائیں کہ جب میں قبر پہ جاتا ہوں، کیا انہیں پتا لگتا ہے کہ ان کا بیٹا آیا ہے ؟
(2)۔ روح وہاں قبر میں موجود ہوتی ہے؟
(3)۔ والدہ کا انتقال 19رمضان میں ہوا، میں نے سنا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں فوت ہونے پر حساب نہیں ہوتا اور جنت میں چلاجاتا ہے جو فوت ہوتا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں !روایات حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صاحب قبرکو پتہ چلتاہے اور قبر سے روح کا تعلق ہوتا ہے، اگر چہ وہ علیین یا سجین میں ہو، جبکہ جنت کا داخلہ قیامت قائم ہونے کے بعد ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: قالابن القيم الأحاديث والآثار تدل على أن الزائر متى جاء علم به المزور وسمع سلامه وأنس به ورد عليه وهذ عام في حق الشهداء وغيرهم وأنه لا توقيت في ذلك قال وهو أصح من أثر الضحاك الدال على التوقيت- (1 / 411)
وفی شرح الأشباہ ونظائر: قولہ ویأمن المیت فیہ من عذاب القبر، اقول: قال اہل السنۃ والجماعۃ عذاب القبر حق وسؤال منکر ونکیر وضغطۃ القبر حق سواء کان مومنا أو کافراً مطیعا أو فسقا (إلی قولہ) فکذلک فی القبر یرفع عنہم العذاب یوم الجمعۃ وکل رمضان بحرمتہ فیعذب اللحم متصلا بالروح والروح متصلا بالجسم تتألم الروح مع الجسد وإن کان خارجا منہ الخ (۳/۲۰۰)۔
کما فی مرقاة المفاتيح: وأخرج ابن عبد البر في الاستذكار والتمهيد عن ابن عباس - رضي الله عنهما - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: " «ما من أحد يمر بقبر أخيه المؤمن كان يعرفه في الدنيا فيسلم عليه إلا عرفه ورد عليه السلام» "، صححه عبد الحق، وأخرج ابن أبي الدنيا والبيهقي في الشعب عن أبي هريرة قال: «إذا مر الرجل بقبر يعرفه فسلم عليه رد عليه السلام وعرفه، وإذا مر بقبر لا يعرفه فسلم عليه رد عليه السلام، أي ولم يعرفه» . (4/ 1259)۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 20216کی تصدیق کریں
1     1852
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عقیدہ حیات النبی ، کیا نبی اکرم ﷺ روضہ مبارک میں زندہ ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   احوال قبر 0
  • قبر میں حضورؑ کی شبیہ آتی ہے یا فقط سوال ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • قبر - برزخ میں جسمِ خاکی اور روح کے درمیان تعلق کی نوعیت

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • مردوں کا زندہ لوگوں کی آواز سننا - سلام کا جواب دینا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • روزہ میں انجیکشن یا ڈرپ لگوانا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • عذابِ قبر اور منکر نکیر کا سوال کرنا برحق ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • اگر عورت قبر پر جائے تو کیا وہ مردوں کو بغیر کپڑوں کے نظر آتی ہے؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • آپ علیہ السلام سے متعلق قبر مبارک میں دنیاوی حیات جیسی حیات کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • جزاء وسزا کا فیصلہ قیامت کے دن ہوگا تو پھر عذابِ قبر کیوں؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • میری بیٹی مرد حضرات کی طرح رمضان میں تراویح سناسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • زندگی میں قبر کے لیے جگہ خریدنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • قبر پر جاکر تین مرتبہ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • حضور علیہ السلام سے متعلق عام انسانوں سے بڑھ کر دیکھنے یا سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • شیخ عمر بکری کا نظریہ اور عقیدۂ عذابِ قبر

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • عذابِ قبر کا اثبات اور عالمِ برزخ سے مراد

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • منکرین عذابِ قبر سے متعلق شرعی نقطہ نظر

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • کسی بزرگ کا انتقال کے بعد لوگوں کے پکارنے پر ان کی مدد کےلۓ حاضر ہونا-اور اس کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • مزاروں کے پاس سے گزرتے ہوئے انھیں جھک کر سلام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
  • کیا رمضان میں انتقال کرنے والا شخص عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا؟

    یونیکوڈ   احوال قبر 0
Related Topics متعلقه موضوعات