عبادات والی راتیں

شب برات میں قبرستان جانا کیسا ہے ؟

فتوی نمبر :
19584
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / نوافل عبادات / عبادات والی راتیں

شب برات میں قبرستان جانا کیسا ہے ؟

مفتی صاحب! میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ آج شب براءت ہے ۔ اور آج کے دن مرد اور عورتیں شام کو قبرستان جانا شروع کردیتے ہیں ۔براہ مہربانی بتادیں کیا اس دن قبرستان جانا ٹھیک ہے؟جبکہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ حضور ﷺ صرف اپنی زندگی میں ایک دفعہ رات کو قبرستان گئے تھے ۔ وہ معاملہ تو اور ہے پھر کیا یہ سب اس رات کی وجہ سے جاتے ہیں یا یہ علیحدہ معاملہ ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پندرھویں شعبان شب براءت میں آپ ﷺ اپنی پوری زندگی میں ایک مرتبہ بقیع قبرستان تشریف لےگئے تھے، اگر کوئی مسلمان آپ کی اتباع میں شب براءت کو قبرستان چلائے جائے تو ان شاءاللہ ماجور بھی ہوگا، لیکن اس کو ضروری سمجھنا اور شب براءت میں قبرستان میں حاضری دینا محض ایک رسم ہے اور پھر اس میں اور بھی مفاسد مثلاً:مردوں اور عورتوں کا اجتماع اور اختلاط اور دیگر غیر شرعی امور کا ارتکاب بھی ہونے لگے ہیں جو شرعاًناجائز اور گناہ ہے، اس لیے اس سے احتراز ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذي : عن عائشة قالت: فقدت رسول الله - صلى الله عليه و سلم- ليلة فخرجت فإذا هو بالبقيع فقال أكنت تخافين أن يحيف الله عليك ورسوله ؟ قلت يا رسول الله إني ظننت أنك أتيت بعض نساءك فقال إن الله عز و جل ينزل ليلة النصف من شعبان إلى السماء الدنيا فيفغر لأكثر من عدد شعر غنم كلب وفي الباب عن أبي بكر الصديق الخ- (3 / 116)
وفی حواشیہ: ہی اللیلۃ الخامسۃ عشر شعبان وسمّی لیلۃ البراءۃ وأما إیقاد السرج وغیرہا من أدوات اللہو کما یفعلہ عوام الہند فکانہ ماخوذ من فعل الہنود فی الدوالی ولا أصل لہ فی الحدیث اھ ۔ (۱/۹۲)
و فی الفتاوى الهندية : وأفضل أيام الزيارة أربعة يوم الاثنين والخميس والجمعة والسبت والزيارة يوم الجمعة بعد الصلاة حسن ويوم السبت إلى طلوع الشمس ويوم الخميس في أول النهار وقيل في آخر النهار وكذا في الليالي المتبركة لا سيما ليلة براءة وكذلك في الأزمنة المتبركة كعشر ذي الحجة والعيدين وعاشوراء وسائر المواسم كذا في الغرائب- (5 / 350)۔ والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسرار محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 19584کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شب برات میں قبرستان جانا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   عبادات والی راتیں 0
  • جماعت المسلمین کون ہیں؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب معراج اور اس دن روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • دیوبندی اور بریلوی مکتب فکر کے درمیان مختلف فیہ مسائل

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • آغاخان فاونڈیشن سے رفاہی کاموں میں تعاون لینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • فرقہ خوارج کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • بریلوی مکتب فکراور اُن کی تاریخ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کونسا مسلک صحیح ہے، دیوبندی یا بریلوی؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قادیانیوں کی عبادتگاہوں کے بارے نرم گوشہ رکھنا اور حمایت کرنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • تبلیغی جماعت میں نکلنے اور اکابرِ تبلیغ کے درمیان اختلاف کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • منکرین حدیث کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کا حکم:

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • ۲۷ رجب کی مخصوص عبادات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شیعہ کے عقائد اور ان سے تعلقات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • وہاب اللہ تعالی کاتوصیفی نام ہے ،کسی کووہابی کہناکیساہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • دورانِ تقریر گھبراہٹ سے حفاظت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کسی مرد کا عورت کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قولِ مجتہد کو قولِ رسول کہنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • سلفی کون لوگ ہیں؟ - تبلیغی جماعت کے بارے میں کیا رائے ہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب براءت کی فضیلت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات