مفتی صاحب! مجھے یہ جاننا ہے کہ زکوة کی کس کس آئٹم پر ہیں؟
درج ذیل اموال کے خاص مقدار میں ہونے کی صورت میں کچھ شرائط کے ساتھ زکوٰۃ لازم ہوتی ہے ۔
۱۔ سونا چاہے کسی بھی شکل میں ہو ۔
۲۔ چاندی چاہے کسی بھی شکل میں ہو ۔
۳۔ سامان تجارت
۴۔ نقد روپے اپنے پاس ہوں یا کسی کو قرض دے رکھے ہوں ۔
۵۔ مویشی ،مثلاً اونٹ، گائے، بکری وغیرہ
اب اگر سائل کے پاس ان اموال کی کوئی خاص مقدار موجود ہو تو اس کی اور اپنے ذمہ واجب الاداء قرض وغیرہ کی صراحت کر کے اس کا حکم شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔