سیرت انبیاء کرام علیہم السلام

کیا (علیہ السلام ) صرف انبیاء کرام کے لئے استعمال ہوتا ہے؟

فتوی نمبر :
17650
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / سیرت / سیرت انبیاء کرام علیہم السلام

کیا (علیہ السلام ) صرف انبیاء کرام کے لئے استعمال ہوتا ہے؟

حضرت میں پوچھنا چاہتاہوں کہ میں نےاکثر لوگوں کو صحابہ کرام کے نام کےساتھ’’ علیہ السلام‘‘ لگاتے ہوئے دیکھا ہے ۔اور اس کے بارے میں میں نے یہ سنا ہے کہ صحابہ کے نام کے ساتھ غلط ہے،کیونکہ یہ نبیوں کے لیے ہے۔اور اگر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام کےساتھ ’’علیہ السلام‘‘ لگا دیاجائے ۔تو یہ حضورﷺکے بعد آئے تھے ۔اور ان کو نبیوں والا درجہ دےکر ختمِ نبوت پر اور ایمان پر شک آجاتا ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا واقعی یہ سب ہوتا ہے ؟کیا واقعی ان صحابہ کے نام کے ساتھ’’ علیہ السلام‘‘ لگانے سے جو حضور ﷺکے بعد آئے ۔ختم نبوت پر ،ایمان پر شک آجاتاہے۔ اور اگر واقعی ایسا ہوتاہے تو حضرت امام مہدی کے نام ساتھ ''علیہ السلام ''کیوں لگاتے ہیں وہ بھی تو بعد میں آئینگے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

''علیہ السلام ''ایک دعائیہ کلمہ ہے جو عرف میں انبیاءکرام کیلیے مستعمل ہے اس لیے اس کو انہی کیساتھ مخصوص رکھنا چاہیے تاکہ پڑھنے اور سننے والے کو اشتباہ نہ ہو، تاہم اگر کسی نے غیرنبی کے لیے ا س کا استعمال کیا تو یہ شرعاًحرام اور ممنوع بھی نہیں اور نہ ہی اس سے اس کا نبی ہونا لازم آتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی شرح فقه الاکبر : و من صلی علیٰ غیرھم إلا علٰی وجه التبعیة فھو غالٍ من الشیعة التی تسمیھا الروافض انتھی ومفھومه ان حکم السلام لیس کذلك ولعل وجھة أن السلام تحیة أھل الإسلام ولا فرق بین السلام علیه وعلیه السلام لا أن قول علیؓ علیه السلام من شعار البدعة فلایستحن فی مقام المرام (ص167)۔ واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الولی فضل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 17650کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والدہ کا نام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 4
  • نزول عیسیٰ کے بعد آپؑ پر وحی نازل کا ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • بائیل میں ذکر کیے گئے انبیاء کرام کا تذکرہ

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا (علیہ السلام ) صرف انبیاء کرام کے لئے استعمال ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا حضرت عیسیٰ ؑ حضورﷺ کے امتی ہونگے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام مسلمان تھے؟

    یونیکوڈ   انگلش   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت عیسیٰ علیہ السلام نزول کے وقت نبی ہوں گے یا امتی؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت خضر علیہ السلام کا نبی ہونا اور اب بھی زندہ ہونا اور رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کرناثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حیات ونزول عیسیٰؑ پر دلیل

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں کچھ سوالات

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت یوسفؑ کی زلیخا سے شادی کی تحقیق

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت عیسیٰؑ کا نزول بطورِ نبی ہوگا یا بطورِ امتی؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت آدمؑ و حواؑ کی عمر اور انکی صلبی اولاد

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت خضر علیہ السلام کا تعارف و مقام

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت آدمؑ کو براہِ راست جنت میں رہنے کا حکم ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئیں گے؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا یوسف علیہ السلام کی زلیخا سے شادی ہوئی تھی ؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت نوح علیہ السلام کی عمر مبارک کتنی تھی ؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا انبیاء کے اجسام قبور میں بغیر روح کے ہوتے ہے؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
Related Topics متعلقه موضوعات