نفلی روزوں کے احکام

یومِ عرفہ کے دن روزہ رکھنے کی فضیلت

فتوی نمبر :
17381
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / نفلی روزوں کے احکام

یومِ عرفہ کے دن روزہ رکھنے کی فضیلت

یومِ عرفہ کا روزہ رکھنے کی فضیلت کے بارے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں ،اور پاکستان میں یومِ عرفہ کا روزہ کس دن رکھیں گے،کیونکہ یومِ عرفہ حج کے دن کو کہتے ہیں،اور سعودی عرب میں یومِ عرفہ پاکستان سے ایک دن پہلے ہوتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یومِ عرفہ نو ذی الحجہ عرفات والے دن کو کہتے ہیں،اور یہ تاریخ مختلف ممالک کے اعتبار سے مختلف ہوسکتی ہے،لہذا پاکستان یا کسی بھی دوسرے مقام پر جب نو ذی الحجہ ہوتو وہاں کے باشندوں کو اس دن روزہ رکھنے سے اس کی فضیلت حاصل ہو جائیگی،اور وہ یہ کہ اس دن روزہ رکھنے سے ایک سال اگلے اور ایک سال پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الشامية: (تنبيه)يفهم من كلامهم في كتاب الحج ان اختلاف المطالع فيه معتبر فلا يلزمهم شيئ لو ظهر أنه روى في بلدة أخرى قبلهم اھ (2/394)۔
وفي النتف في الفتاوى:(الصوم المستحب)أما المستحب فإنه على ثلاثة أوجه احدها، صوم يوم عاشورا ، والثاني: صوم يوم عرفة " إلى قوله " وروى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال : صوم عاشور كفارة سنة وصوم عرفة كفارة سنتين سنة ماضية و سنة مستقبلة اھ (95) والله اعلم بالصواب.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمداکرام ہارون عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 17381کی تصدیق کریں
| | |
0     1756
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ذو الحجہ کے شروع ایام میں قضا روزے رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • کیانفلی روزوں کا وقت مغرب کی نماز سے پانچ منٹ پہلے تک ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • کیا محرم الحرام کی طرح باقی ایام میں بھی ایک روزے کے ساتھ دوسرا روزہ ملانا ہوگا؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 1
  • شوال کے چھ روزوں کے بارے میں حکمِ شرعی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 1
  • 12 ربیع الاول کو عید کہنا اور روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے روزے کی فضیلت احادیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • نفلی روزہ رکھ کر توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نفلی روزوں کے احکام 1
Related Topics متعلقه موضوعات