آج کل میں اپنی فیملی کے ساتھ کینڈا میں مقیم ہوں ،اور چھ سال پہلے امریکا میں تھی، آج کل میرے بالوں میں گرہ لگنا شروع ہوں گئیں ہیں، ایک ایک بال میں الگ الگ گرہ بنتی ہے ۔یہی مسئلہ میرے ساتھ امریکہ میں پیش آیا تھا، پہلے تو میں نے۷، ۸ ماه در گزر کیا، لیکن بعد میں مجھے کسی نے کہا کہ یہ اثرات ہیں، تو میں نے علاج کروایا تھا تو ٹھیک ہو گیا ، لیکن آج کل 4 ہفتے سے یہ مسئلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے ۔میں بہت پریشان ہوں ۔آپ راہ نمائی فرمائیں کہ یہ نظر ہے یا اثرات ہیں؟
سائلہ نے مذکور بیماری سے نجات کے لیے جو وظیفہ پہلے کیا تھا، اب وہ دوبارہ بھی اسے کر سکتی ہے، جبکہ نظر بد کا اثر زائل کرنے کے لیے روزانہ نماز فجر کے بعد ایک مرتبہ منزل شریف اور سورۃ قلم کی آخری تین آیات پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیا کرے اور اپنے اوپر دم بھی کرنے کے ساتھ ساتھ اس دم والے پانی سے سر بھی دھویا کرے تو ان شاء اللہ بہت بہتری معلوم ہوگی ۔