السلام علیکم! مفتی صاحب! میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مسلک اور فقہ میں کیا فرق ہے؟ اور مولانہ وحید الزمان مرحوم کون ہیں؟
فقہ شرعی احکام کے اُس مجموعہ کا نام ہے، جو اجتہاد کے ذریعے قرآن وحدیث، اجماع وقیاسِ صحیح سے مستنبط ہوں اور چونکہ یہ کام مختلف مجتہدین نے انجام دیا تو ان کے اس مخصوص طرز میں کسی ایک کے اتباع کو مسلک ومذہب سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
ففي التعریفات للجرجاني: الفقه: (ٳلی قوله)وفي الاصطلاح: هو العلم بالأحكام الشرعية العملية المكتسب من أدلتها التفصيلية اھ (ص:۱۴۸)۔ واللہ اعلم!