بچوں کے مسائل

بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

فتوی نمبر :
10207
| تاریخ :
2020-10-26
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

آپ سے معلوم کرناہے کہ بچی کے لیے ولادت کے بعد سنت اعمال کیا ہیں اور چند اسلامی نام مطلب کے ساتھ تجویز فرمادیجیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بچی کی ولادت کے بعد اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت دی جائے اور پھر ولادت کے ساتویں دن اس کا ایک اچھا اور اسلامی نام رکھا جائے،اسی دن اس کی طرف سے عقیقہ کیا جائے اور حلق کرواکر اس کے بالوں کے وزن کے بقدر چاندی صدقہ کی جائے اور سرپر زعفران مل دیا جائے۔
اور ذیل میں چند اسلامی نام معنیٰ کے ساتھ مذکور ہیں ان میں سے یا کوئی دوسرا اچھے معنی والا نام تجویز کرلیں۔ ملاحظہ ہو:
آمنہ، (امانت والی) آسیہ (ستون مضبوط عمارت) انیتا (دل کو بھانے والی) ثُریّا (مالدار عورت، ستاروں کا جھرمٹ) حمیرا (حسین) عائشہ (آرام پانے والی) کلثوم (بھرے رخسار ابھرے گال) ہاجرہ (ہجرت کرنے والی)۔ واللہ أعلم بالصواب!

مأخَذُ الفَتوی

ففي ٳعلاء السنن للتھانوي: السنة ٲن یؤذن في ٲذن المولود عند ولادته ذکرا کان ٲو ٲنثی (ٳلی قوله) وقال جماعة من ٲصحابنا یستحب ٲن یؤذن في ٲذنه الیمنی ویقیم في ٲذنه الیسری اھ (۱۷/۱۲۳)
وفیه ایضا: قلت: وفیه حدیث عن ابن عباس قال: سبعة من السنة في الصبي یوم السابع، یسمی، ویختن، ویماط عنه الاذی، وتثقب ٲذنه، ویعق عنه، ویحلق رٲسه، ویلطخ بدم عقیقة، ویتصدق بوزن شعرہ في رٲسه ذھبا ٲو فضة اھ (۱۷/۱۱۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
افتخار احمد گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10207کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ برا برتاؤ کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ڈی این اے سے نسب کی نفی کیوں نہیں ہوسکتی؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات