مہر

خلوت صحیحہ سے قبل طلاق کی صورت میں حق مہر کا حکم

فتوی نمبر :
100714
| تاریخ :
2026-10-24
معاملات / احکام نکاح / مہر

خلوت صحیحہ سے قبل طلاق کی صورت میں حق مہر کا حکم

تفصیلات:شوہر جس کی طرف سے معاملہ ہے:نام: زاہد خان ولدیت: محمد اسلم تاریخ پیدائش: 15 اکتوبر 1991ءرہائش: مکان نمبر L-326، سیکٹر A-17، محلہ شاه لطیف ٹاؤن،کراچی۔زوجہ:نام: اقرا نسیم ولدیت: محمد نسیم تاریخ پیدائش: 20 اکتوبر 2005ء رہائش: والد کا گھر جہاں وه فی الوقت مقیم ہیں2. عقِد نکاح اور موجوده صورِت حال:تاریخ نکاح: 18 جنوری 2026ء باہمی رضامندی اور دونوں خاندانوں کے شرعی گواہان کی موجودگی میں انجام پایا۔حِق مہر: 5 تولہ سونا ،جو عند الطلب طے ہوا تھا اور تاحال ادا نہیں کیا گیا۔رخصتی و خلوت کی حیثیت: رخصتی تاحال نہیں ہوئی ہے،لڑکی اپنے والد کے گھر پر ہی موجود ہے اور دونوں کے درمیان کوئی خلوِت صحیحہ تنہائی/میاں بیوی والے تعلقات بالکل نہیں ہوئی۔نکاح نامے کی صورِت حال: نکاح پڑھانے والے قاضی صاحب لڑکے کے قریبی عزیز نے نکاح فارم پر کرتے وقت ایک جگہ "نام" لکھنا چھوڑ دیاتھا مسنگ ہے۔نکاح نامہ سرکاری طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کی کوئی کاپی فریقین کے پاس موجود نہیں، بلکہ اصل فارم قاضی صاحب کےپاس ہی ہے۔3. مسئلے کا پس منظر:فریقین کی رخصتی دسمبر 2026ء میں طے پائی تھی۔ مگر رخصتی سے قبل باہمی عدِم ہم اہنگی اور مزاج نہ ملنے کے باعث شوہر زاہد خان نے اپنے گھروالوں سے صریح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وه اس رشتے کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتا اور نہ ہی رخصتی چاہتا ہے۔ دونوں خاندانوں نے لڑکے کو سمجھانے کی پوری کوشش کی کہ وه فیصلہ تبدیل کر کے زندگی کا آغاز کرے، لیکن وه اپنی بات پر مکمل قائم ہے اور اپنی طرف سے رشتے کے حتمی خاتمے پر بضدہے۔4. مطلوبہ شرعی احکام )سواالت:
1. رشتے کے خاتمے کا طریقہ: چونکہ رخصتی اور خلوِت صحیحہ نہیں ہوئی اور شوہر خود اس رشتے کو ختم کرنے پر بضد ہے، تو شریعت کی رو سے شوہر پر کیا حکم ہے؟ رشتہ ختم کرنے کا شرعی طریقہ طلاق وغیرہ کیا ہوگا؟
2. حِق مہر کا حکم: 5 تولہ سونا مہر عند الطلب طے ہوا تھا جو ادا نہیں ہوا، اور رخصتی/خلوِت صحیحہ سے پہلے شوہر کی طرف سے انکار پررشتہ ختم ہو رہا ہے، تو لڑکی کو کتنا مہر دینا لازم ہوگا آدھا مہر یا پورا؟
3. نکاح نامے کی غلطی و عدِم رجسٹریشن: نکاح نامے میں نام مسنگ ہونے اور رجسٹرڈ نہ ہونے کا شرعی نکاح پر کیا اثر پڑتا ہے؟ اور اس کا شرعی حل کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگرمذکور نکاح باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں ایک ہی مجلس میں ایجاب و قبول کے ساتھ ہوا ہو تو محض نکاح نامے کے غیر رجسٹرڈ ہونےیا نکاح نامے میں نام کا اندراج رہ جانے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا ،بلکہ وہ نکاح شرعاًدرست منعقدہوچکاہے،لہذالڑکے کو چاہیے کہ وہ رخصتی کرکے ازدواجی زندگی کا آغاز کرے اور بلاوجہ شرعاً مبغوض عمل، یعنی طلاق دینے سے اجتناب کرے،تاہم اگر اس کے باوجود وہ طلاق دینے پر مُصر ہو تو رخصتی اور خلوت صحیحہ سے قبل مذکورالفاظ "میں ۔۔۔۔۔۔ اپنی بیوی ۔۔۔۔۔ کوطلاق دیکراپنی زوجیت سے الگ کرتاہوں"کہہ دینےسے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوکران دونوں کا نکاح ختم ہوجائے گا، اور لڑکی بغیر عدت گزارے دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزادہوگی اور لڑکے پر مقررہ مہر کے نصف، یعنی ڈھائی تولہ سونےکی ادائیگی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المبسوط للسرخسي : وإن كان لم يدخل بامرأته ولم يخل بها فله أن يطلقها متى شاء (الی قوله)وليس عليها عدة لقوله تعالى {ثم طلقتموهن من قبل أن تمسوهن فما لكم عليهن من عدة تعتدونها} [الأحزاب: 49] الخ([كتاب الطلاق] ج:6، ص:16، مط: دار المعرفة - بيروت، لبنان)۔
وفیه أیضا:ً فإذا طلقها قبل الدخول وقد سمى لها مهرا فلها نصف المسمى بالنص لقوله تعالى: {وَإِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ} الخ([باب المتعة والمهر] ج:6، ص:36، مط: دار المعرفة - بيروت، لبنان)۔
وفی البناية شرح الهداية: وإذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها، لأن الواقع مصدر محذوف لأن معناه طلاقا ثلاثا؛ على ما بيناه، فلم يكن قوله: أنت طالق إيقاعا على حدة فيقعن جملة. فإن فرق الطلاق، بانت بالأولى ولم تقع الثانية، ولا الثالثة.اھ(فصل في الطلاق قبل الدخول ،ج:5، ص:354، مط: دار الكتب العلمية - بيروت، لبنان)۔
وفی العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: (سئل) في رجل طلق زوجته قبل الدخول بها طلقة واحدة ثم بعد ساعة طلقها ثلاثا فهل بانت بالأولى لا إلى عدة فلا يقع عليه الثاني؟(الجواب) : نعم لأن كل لفظ إيقاع على حدة فتبين بالأولى بلا عدة فتصادفها الثانية وهي بائنة فلا يقع كذا في الملتقى وغيره فله عقد نكاحه عليها برضاها بعقد جديد.اھ([كتاب الطلاق] ج:1، ص:37، مط: دار المعرفة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100714کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات