السلام علیکم ؛ مجھے ایک فتوی معلوم کرنا ہے ، کیا یہ بات سچ ہے کہ اسلام میں مغرب کے بعد رات کے ٹائم جوان کنواری لڑکی کا نہانا یعنی غسل کرنا منع ہے ، پلیز رہنمائی فرما دیں ۔ جزا ک اللہ
شریعت مطہرہ میں نہانے کے لیے کسی خاص وقت کی تعیین وارد نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی مخصوص وقت میں نہانے کی ممانعت ہے ،چنانچہ رات دن میں کسی بھی وقت نہانا شرعا ًجائز اور درست ہے ، لہذا کسی جوان یا کنواری لڑکی کے مغرب کے بعد رات کو نہانے سے ممانعت کا قول محض بے بنیاد توہم اور غلط خیال ہے ، اس قسم کے توہمات پر یقین کرنے سے احتراز لازم ہے ۔
كما في الدر المختار : (وندب لمجنون أفاق) وكذا المغمى عليه (إلى قوله) (وعند حجامة، وفي ليلة براءة) وعرفة (وقدر) إذا رآها إلخ (كتاب الطھارة،سنن الغسل ، ج : ١ ، ص : ٣١٠ ،ط : دار عالم الكتب )
وفي رد المحتار : (قوله: وفي ليلة براءة) هي ليلة النصف من شعبان(قوله: وعرفة) أي في ليلتها تتارخانية وقهستاني، وظاهر الإطلاق شموله للحاج وغيره إلخ (كتاب الطھارة ، سنن الغسل ، ج : ١ ، ص : ٣١٠ ،ط : دار عالم الكتب )
وفي التاتارخانية : والغسل المستحب أربعة : غسل الحجامة ، وفي ليلة البراءة ، وفي ليلة القدر ، وفي ليلة عرفة (كتاب الطھارة ، فصل في الغسل ، ج : ١ ، ص : ٢٩٠ ، ط : رشيديه )
جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت
یونیکوڈ توہم پرستی اور بدفالی 0