السلام علیکم! جناب میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی کے پاس 10 تولے سونا ہے اور وہ اس کو شادی بیاہ یا مختلف تقریبات میں ،یعنی بوقت ضرورت استعمال کرتا ہے تو کیا اس صورت میں بھی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟ دوسرا اگر کوئی آدمی کسی سے قرض لیتا ہے، لیکن واپسی پر وہ کہتا ہے کہ ابھی میں آپ کو یہ پیسے ادا کرنے کے قابل نہیں ہوں، مجھے 6 مہینے اور دے دیں، میں اس وقت تک یہ رقم کاروبار میں ایڈجسٹ کرکے آپ کو منافع دوں گا ،لیکن اگر اس میں بھی وہ فراڈ کرے، رقم کاروبار میں لگانے کے بجائے کہیں اور خرچ کر دے تو اس صورت میں رقم واپسی کا کیا حکم ہے؟
واضح ہوکہ سونا خواہ کسی بھی مقصد کے لیے رکھا ہو، اس پر بقدرِ نصاب ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لازم ہوتی ہے، چنانچہ مسئولہ صورت میں سال پورا ہونے پر مذکور سونے کی زکوٰۃ مالک پر لازم ہوگی،جبکہ قرض کی ادائیگی میں تاخیرکی صورت میں مقروض کا قرض کی رقم کو کاروبارمیں ایڈجسٹ کرکےقرض خواہ کو اتنے عرصہ کانفع دینا سود پرمشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں،جس سے احتراز لازم ہے،البتہ صرف اتنی رقم لینا جائز ہےجتنی بطورِ قرض دی تھی۔