مہر

والد نے بیٹی کی شادی کے لیے بہو سے زیورات اھار لیے ان زیورات کی ادائیگی والد کے ترکہ سے کی جائے گی یا بیٹی پر دینے لازم ہوں گے؟

فتوی نمبر :
100300
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / مہر

والد نے بیٹی کی شادی کے لیے بہو سے زیورات اھار لیے ان زیورات کی ادائیگی والد کے ترکہ سے کی جائے گی یا بیٹی پر دینے لازم ہوں گے؟

(1)مسئلہ یہ ہے کہ میری والدہ صاحبہ کا انتقال سن 1971 میں ہوا ،پھر والد صاحب نے سن 1975 میں دوسری شادی کی،دوسری بیوی کو مہر کے طور پر میری والدہ کے چھوڑے ہوئے، زیورات دیئے گئے تھے ، اور ہمیں اس میں سے کچھ بھی نہیں دیا گیا ، تو میرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ کے حق مہر پر صرف میرے والد کا حق تھا یا اس میں تمام ورثاء شریک تھے؟ اس بارے میں شرعی حکم تفصیل سے بتادیں ۔ (2) دوسرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کرانے کے لئے میری بھابھی نے اپنا تین تولہ سونا میرے والد صاحب کو قرض حسنہ دیا ، والد صاحب نے بھابھی سے کہا تھا کہ یہ مجھے دیدیں ،بعد میں تین تولہ سونا بناکر تمہیں دیدوں گا ، جو میری شادی کا مہر طے پایا ، پھر والدصاحب نے آدھا تولہ سونے کی ادائیگی بھابھی کو کردی تھی، لیکن اس کے بعد والد صاحب کا انتقال ہوگیا، تو اب پوچھنا یہ ہے کہ اس قرض کی ادائیگی کون کرے گا ؟ یہ والد صاحب پر قرضہ شمار ہوگا یا میرے ذمہ اس کی ادائیگی لازم ہوگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)واضح ہو کہ بیوی کے انتقال کے وقت اگر اس کے ورثاء میں شوہر کے ساتھ بیوی کی اولاد بھی موجود ہو، تو ایسی صورت میں بیوی کے ترکہ میں سے حقوق متقدمہ علی المیراث کی ادائیگی کے بعد بقیہ ترکہ میں شوہر ایک چوتھائی (1/4)حصے کی حد تک حقدار ہوتا ہے ،جبکہ بقیہ تر کہ مرحومہ کی اولاد میں حسبِ حصص شرعی تقسیم ہوتا ہے، لہذا صورتِ مسولہ میں سائل کی والدہ مرحومہ نے بوقت ِانتقال اپنی ملکیت میں جو زیورات چھوڑے تھے ،وہ بھی مرحومہ کا ترکہ تھا ،جس میں سائل کے والدِ مرحوم کا حصہ فقط ایک چوتھائی(25%) کی حد تک تھا، چنانچہ سائل کے والدِ مرحوم کے لئے اپنی مرحومہ بیوی کی اولاد کی اجازت و رضامندی کے بغیر سارے کے سارے زیورات اپنی دوسری بیوی کو حق مہر کے طور پر دینا جائز نہیں تھا، البتہ اب جب وہ یہ سارے زیورات اپنی دوسری بیوی کو دے چکے ہیں، تو ایسی صورت میں اگر بیوی کے پاس وہ زیورات موجود ہوں، تو پہلی بیوی کی اولاد کے لئے ایک چوتھائی حصے کے علاوہ بقیہ زیورات دوسری بیوی سے وصول کرنا یا ترکہ تقسیم کرنے سے قبل مجموعی ترکہ سے وصول کرنے کا حق حاصل ہے، چنانچہ اگر پہلی بیوی کی اولاد اپنا حق دوسری بیوی سے وصول کرے، تو ایسی صورت میں ورثاء کے ذمّہ دوسری بیوی کے لئے بقیہ حق مہر تقسیم ترکہ سے قبل مجموعی ترکہ سے ادا کرنا لازم اور ضروری ہوگا۔
(2) سائل کی شادی کے لئے جو تین تولہ سونا سائل کے والد ِمرحوم نے اپنی بہو( سائل کی بھابھی) سے بطورِ قرض لیا تھا، تو چونکہ سائل کی بھابھی کے ساتھ قرض کا معاملہ سائل کے والد مرحوم نے کیا تھا،اس لئے اس کی ادائیگی بھی سائل کے ذمہ نہیں ، بلکہ سائل کے والد مرحوم کے ذمّہ تھی،لیکن اگر مرحوم نے اپنی زندگی میں اپنی بہو کا پورا قرض ادا نہ کیا ہو، تو اب ترکہ میں سے تجہیز و تکفین کے اخراجات نکالنے کے بعد دیگر قرضوں کے ساتھ مذکور بہو کی بقیہ سونے کی ادائیگی تقسیم سے پہلے ہو گی،اس کے بعد بقیہ ترکہ تمام ورثاء کے درمیان حسبِ حصص شرعی تقسیم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (والربع للزوج) فأكثر كما لو ادعى رجلان فأكثر نكاح ميتة وبرهنا ولم تكن في بيت واحد منهما ولا دخل بها فإنهم يقسمون ميراث زوج واحد لعدم الأولوية (مع أحدهما) أي الولد أو ولد الابن (والنصف له عند عدمهما) فللزوج حالتان النصف والربع الخ ( کتاب الفرائض ، ج 6، ص 770، ط: سعید)۔
و فیہ ایضاً : (يبدأ من تركة الميت الخالية عن تعلق حق الغير بعينها كالرهن والعبد الجاني) ( الی قولہ ) (ثم) تقدم (ديونه التي لها مطالب من جهة العباد) ويقدم دين الصحة على دين المرض إن جهل سببه وإلا فسيان كما بسطه السيد، (وأما دين الله تعالى فإن أوصى به وجب تنفيذه من ثلث الباقي وإلا لا) الخ ( کتاب الفرائض ، ج 6، ص 760 ، ط: سعید)۔
وفی المبسوط للسرخسی : ثم بعد الكفن يقدم الدين على الوصية والميراث لحديث علي رضي الله عنه قال إنكم تقرون الوصية قبل الدين وقد شهدت رسول الله صلى الله عليه وسلم بدأ بالدين قبل الوصية. وقيل لابن عباس رضي الله عنه إنك تأمر بالعمرة قبل الحج وقد بدأ الله تعالى بالحج فقال: {وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ} [البقرة: 196] فقال كيف تقرؤون آية الدين فقالوا: {مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ دَيْنٍ} [النساء: 11] فقال بماذا يبدأ فقالوا بالدين قال هو ذلك. الخ ( کتاب الفرائض، ج 23، 271،ط: دار الفکر)۔
و فی الفاوی الھندیۃ: وأما حكمه فالإثم والمغرم عند العلم وإن كان بدون العلم بأن ظن أن المأخوذ ماله أو اشترى عينا ثم ظهر استحقاقه فالمغرم ويجب على الغاصب رد عينه على المالك وإن عجز عن رد عينه بهلاكه في يده بفعله أو بغير فعله فعليه مثله إن كان مثليا كالمكيل والموزون فإن لم يقدر على مثله بالانقطاع عن أيدي الناس فعليه قيمته يوم الخصومة عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وقال أبو يوسف - رحمه الله تعالى -: يوم الغصب وقال محمد - رحمه الله تعالى -: يوم الانقطاع كذا في الكافي وإن غصب ما لا مثل له فعليه قيمة يوم الغصب بالإجماع كذا في السراج الوهاج الخ کتاب الغصب، ج 5،ص 119،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100300کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات