کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں ک میرے پاس ڈیڑھ تولہ سونا اور پندرہ ہزار روپے نقد ہیں میں ان کی زکوٰۃ کس طرح ادا کروں؟
سائل کی ملکیت میں مذکور رقم اگر اس کی حاجتِ اصلیہ سے زائد ہو تو اس صورت میں یہ رقم اور مذکور سونے کی قیمت کا مجموعہ اگر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر یا اس سے بڑھ جائے تو سائل پر اس کل مجموعہ مالیت کا چالیسواں حصہ بطورِ زکوٰۃ نکالنا لازم ہے۔
وفی الشامیة: (وسببه) ای سبب افتراضها ملك نصاب حولی نسبة للحول لحولانه علیه تام (۲/ ۱۵۲)
وفی العالمگیریة: ومنها کون المال نصابا (۱/ ۱۷۲)
وفی البحر: وملك نصاب حولی فارغ عن الدین وحوائجه الاصلیة تام ولو تقدیرا. ۲/ ۲۰۲) واللہ اعلم بالصواب!