میرا تعلق ایک فلاحی ادارہ سے ہے جس میں لوگ اپنی زکوٰۃ و خیرات کی رقم فلاحی کاموں میں خرچ کرنے کیلئے ہمارے پاس جمع کراتے ہیں، جو کہ ادارہ کے اکاؤنٹ جو عام کمرشل بینکوں کے کرنٹ اکاؤنٹ میں جمع رہتی ہے، ادارہ یہ رقم دیکھ بھال کر خرچ کرتا ہے اس لئے ہر وقت ایک معقول رقم ادارہ کے اکاؤنٹ میں جمع رہتی ہے، جن سے ادارہ کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔
اگر ہم اپنے ادارہ کا سیونگز اکاؤنٹ میزان بینک، بینک اسلامی یا کسی بھی اسلامی بینک میں کھول کر یہ رقم اس میں رکھ دیں اور اس سے حاصل ہونے والا منافع رفاہی کاموں میں بغیر ثواب کے نیت کے خرچ کریں تو جائز ہے یا نہیں؟
کرسکتے ہیں اس میں حرج نہیں، البتہ زکوٰۃ مالکانہ طور پر خرچ کرنا لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب