زکوۃ و نصاب زکوۃ

صاحبِ نصاب بننے کے بعد،وجوب زکوۃ کے لئے حاصل شدہ ہر رقم پر سال گزرنے کا ضروری نہ ہونا

فتوی نمبر :
62947
| تاریخ :
2023-03-16
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

صاحبِ نصاب بننے کے بعد،وجوب زکوۃ کے لئے حاصل شدہ ہر رقم پر سال گزرنے کا ضروری نہ ہونا

میں صاحبِ نصاب ہوں، میں نے کچھ پیسہ کاروبار کے سلسلے میں کسی اور کو دیا ہے، اس کا نفع میں اور ایک بروکر رکھتا ہے، اب میں اس پیسے پر زکوۃ کس طریقہ سے دوں ؟ اس کام کا وقت ابھی ایک سال نہیں ہوا ، جبکہ دوسری جگہ کی رقم اور کاروبار کا میں زکوۃ ادا کرتا ہوں ، برائے مہربانی اس سلسلے میں میری مدد فرما دیں-

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صاحبِ نصاب بننے کے بعد ہر رقم کے اوپر سال گزرنا لازم نہیں،بلکہ ایک بار صاحبِ نصاب بننے کے بعد زکوۃ کی ادائیگی سے ایک دن قبل بھی پیسے آئے تو اس کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہے،لہذا سائل پر انویسٹمنٹ کردہ رقم سمیت جو بھی ضرورت سے زائد رقم ہو اس کی زکوۃ لازم ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62947کی تصدیق کریں
0     536
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات