میرے کپڑے خود ہی پھٹ رہے ہیں، ان میں چھوٹے چھوٹے سوراخ بن رہے ہیں مختلف سائز کے ، مجھے سمجھ نہیں آرہی اس کی وجہ ، میرے گھر میں باقی سب کے کپڑے سلامت ہیں، بس میرے کپڑوں میں ہی چھید ہو رہے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا یہ کالا جادو ہے ؟ امید ہے آپ کا جواب آئیگا، میں منتظر ہوں آپ کے جواب کی ؟
سائلہ کے کپڑے اگر بغیر کسی ظاہری سبب کے پھٹ رہے ہوں، تو لازمی نہیں کہ یہ جنات یا جادو ہی کی وجہ سے ہو، تاہم اس سلسلہ میں اگر کسی ماہر و مستند عامل کی طرف رجوع کر لیا جائے ، تو مفید رہے گا۔
جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت
یونیکوڈ توہم پرستی اور بدفالی 0